ہنزہ کی مشہور سماجی و سیاسی شخصیت رائے رحمت اللہ بیگ قضائے الہی سے انتقال کر گئے
ہنزہ نگر (اکرام نجمی) ہنزہ کی مشہور سیاسی و سماجی اور ادبی شخصیت رائے رحمت اللہ بیگ آج اپنے آبائی گاوں کریم آباد میں قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ مرحوم ہنزہ کی مشہور کاروباری شخصیت انجینئر فرحت اللہ بیگ کے والد تھے۔
مرحوم نے اپنی تمام زندگی سماجی خدمت کیلئے وقف کی تھی اور اسماعیلی فرقے کے کئی اداروں میں نمایاں عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔ آپ نے کمیونٹی ہیلتھ کے شعبے میں جو ناقابلِ فراموش خدمات سرانجام دی ہیں۔
مرحوم ہنزہ کی تاریخ پر لکھی گئی ایک کتاب کے مصنف بھی تھے۔ انہوں نے عملی طور پر سیاست میں حصہ لیتے ہوئے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے 2009کے انتخابات میں ہنزہ سے مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا۔
مرحوم رائے رحمت اللہ بیگ ایک نہایت ہی مخلص ایماندار اور سچے انسان تھے۔ ہنزہ کے سماجی ،سیاسی ،اور کاروباری حضرات نے مرحوم کی موت کو علاقے کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے لواحقین سے ہمدردری اوردلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔