گلگت بلتستان

آرمی چیف کا گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج قائم کرنےکا اعلان خوش آئیند ہے، کریم خان کے کے

گلگت(پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر کریم خان عرف کے کے نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان انتہائی خوش آئند ہے ۔گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج کا قیام وقت کی ضرورت ہے چیف آف آرمی سٹاف نے میڈیکل کالج کا اعلان کر کے یہاں کے عوام کا دل جیت لیا ہے اس اعلان سے گلگت بلتستان کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے اور امید رکھتے ہے کہ میڈیکل کالج کا قیام جلد پائیہ تکمیل تک پہنچے گا انہو ں نے اس احسن اقدام پر چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ پاک فوج کے دور میں ہوئے ہیں جنرل (ر) پرویز مشرف نے گلگت بلتستان کو کے آئی یو کی شکل میں اعلیٰ تعلیمی ادارہ دیا امید رکھتے ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف میڈیکل کالج کی صورت میں عوام کو تعلیمی ادارے سے نوازے گے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان شہیدوں کی وادی ہے یہا ں کے نوجوانوں نے ملک کی بقاء کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا ہے کہ کرینگے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے گاؤں میں بھی پاک فوج کے زیر اہتمام ایک تعلیمی ادارہ کھول کر وہاں کے طلباء کے محرومیوں کو دور کرے ۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button