گلگت بلتستان

ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے فیس بک کے زریعے عوام سے رابطے کی مہم کا آغاز کردیا

ہنزہ نگر (اکرام نجمی) ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے عوام سے رابطے اور عوامی مسائل سے اگاہی کیلئے سوشل میڈیا، کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فیس بک پر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا ہے.

ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر کا عوام سے رابطے کا یہ جدید طریقہ عوام اور خاص کر تعلیم یافتہ نوجوانوں میں کافی مقبولیت حاصل کررہا ہے ڈی سی ہنزہ کے فیس بک پیچ پر عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مسائل اور علاقے میں کام کرنے والے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے کارکردگی کے بارے میں شکایات بھی اس فیس بک پیچ پر ارسال کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سابقہ چیف سیکریٹری سجادسلیم ہوتیانہ صاحب نے بھی سوشل میڈیا کے زریعے عوام سے براہ راست رابطوں کا آغاز کیا تھا جو علاقے کی اعلی سیاسی قیادت کو پسند نہیں آیا اور سیاسی دباوٗ کی وجہ سے بند کرنا پڑا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button