گلگت بلتستان

ہنزہ میں باپ بیٹے کو وزیر اعلی کے حکم پر شہید کیا گیا، حافظ حفیظ الرحمن

hafiz hafeez ur rehmanگلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ھے کہ سانحہ ہنزہ علی آباد میں باپ بیٹے کو وزیر اعلی مہدی شاہ کے حکم پر شہید کیا گیا. اس کیس میں چیف منسٹر کے خلاف ایف آئی ار درج کرانے کے لیے قانونی ماہرین کی ٹیم تشکیل دے دی ہے. جو اگلے چند روز میں کاروائی شروع کردے گی.

سموار کے روز جماعت کے صوبائی صدر دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر شہبازشریف اور وزیراعظم کے خلاف مقدمہ درج ہوسکتاہے تو مہدی شاہ کے خلاف کیوں نہیں. 

حافظ حفیظ الرحمن نے کہا مہدی شاہ نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے پیسے لے کر ٹھکے دے جارہے ہیں ملامتوں میں رشوت لی جارہی ھے وزیر اعلی کے دفتر میں سٹاف سفارش اور رشوت پر بھرتی کیے گیے ہیں معدنیات کی لیز پر کمیشن لیا جارہا ھے 

صوبائی حکومت کی لوٹ مار پر جلد وائیٹ پیپر جاری کرینگے. بارہ دسمبر کے بعد ایک دن کے لیے بھی بردشت مہدی شاہ کو قبول نہیں کیا جاسکتا ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button