Sep 30, 2014 پامیر ٹائمز چترال Comments Off on وادی کیلاش (بمبوریت) میں یوم سیاحت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
چترال ( بشیر حسین آزاد) ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے کہا ہے ۔ کہ انسانی زندگی سے خوشی اور تفریح کو نکا لا جائے ۔ توزندگی بے معنی اور بے حس ہو کر رہ جاتی ہے ۔ اور سیاحت ایسی چیز ہے ۔ جو انسان کو معاش ، مصروفیات ، معلومات،تفریح اور خوشی سب چیزیں فراہم کرتا ہے ۔ اور دنیا کے کئی ممالک اور علاقے صرف سیاحتی آمدنی سے خوشحال زندگی گزار رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بمبوریت کے ایک مقامی ہو ٹل میں ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی ) کے زیر انتظام منعقدہ عالمی یوم سیاحت سمینار میں بطور مہمان خصو صی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں میجر پاک آرمی صدر محفل تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔کہ چترال کی کیلاش ویلز اپنی تاریخ ، جغرافیہ اور منفرد کلچر کے علاوہ وسائل سے مالا مال علاقے ہیں ۔ اس کے باوجود یہاں غربت اور پسماندگی کی موجودگی انتہائی قابل افسوس ہے ۔ اور یہ ضروری ہے کہ ان حالات سے نکلنے کیلئے سیاحت سے وابستہ تمام سٹیک ہولڈرز اور مقامی کمیونٹی اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں ۔ اپنی روایتی مہمان نوازی میں سیاحوں کیلئے مزید کشش پیدا کریں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہاں سیاحت تو موجود ہے ۔ لیکن اس سے وابستہ افراد کے پاس سکلز کی بہت کمی ہے ۔ اسلئے سیاح دوست ماحول پیدا کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈر کی تربیت نہایت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیاح کیلاش وادیوں کیلئے اور مقامی لوگ اُن کیلئے بہت اہم ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے پہلی مرتبہ عالمی یوم سیاحت منانے اور سیاحت کو کیلاش وادیوں میں ترقی دینے کے حوالے سے اے وی ڈی پی کی کوششوں کی تعریف کی ۔ اور اس حوالے سے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔
صدر محفل میجر پاک آرمی نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ کیلاش ویلز میں سیاحوں کیلئے امن امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ اور ہماری کوشش ہے ۔ کہ سیاحوں کو آزاد اور پر امن ماحول فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مقامی سطح پر سیاحت سے انفرادی فوائد حاصل کرنے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔ لیکن ان سے استفادہ نہیں کیا جا رہا ۔ سمینار میں سابق چیرمین محکم الدین اور منیجر اے وی ڈی پی وزیر زادہ نے اس توقع کا اظہار کیا ۔ کہ اب ملک کے حالات میں مسلسل بہتری آرہی ہے ۔ اس بنا پر کیلاش وادیوں میں سیاحوں کی آمد میں اضافے کے توقعات ہیں ۔ اس لئے آنے والے مواقع سے خاطر خواہ فوائد حا صل کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈز کے نمایندوں کی مشاورت سے لائحہ ترتیب دیا جائے گا اور حکمت عملی وضع کی جائے گی ۔ اس موقع پر کیلاش ویلیز ٹورزم ڈویلپمنٹ فورم (KVTDF) کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جس کے لئے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے متفقہ طور پر اپنے نمایندوں کاانتخاب کیا۔ جن میں زاہد عالم مسلم کمیونٹی ، شیر محمد کیلاش اقلیتی کمیونٹی ، سہیل احمد ہوٹل ایسو سی ایشن ، عبدالجبار ٹرانسپورٹ ، لوک رحمت یوتھ،اکرام حسین کلچر میوزیم،ذرین خان ٹی سی کے پی اور دو افراد اے وی ڈی پی سے اس فورم کے ممبر ہوں گے ۔ جو اگلی نشست میں اپنے لئے چیر مین کا انتخاب کریں گے ۔ سمینار میں سہیل احمد نے ہوٹل ایسوسی ایشن ،ذرین خان ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا ، حضرت کریم گائڈ اور فوڈ ،اکرام حسین کیلاش کلچر اور ہیریٹیج، خاتون شاہی گل کیلاش ہنڈی کرافٹ، لوک رحمت کیلاش یوتھ اور زاہد عالم نے عمائدین علاقہ کی نمایندگی کرتے ہوئے خطاب کیا ۔اور کیلاش ویلیز میں سیاحت کی ترقی کے حوالے سے اے وی ڈی پی کے اقدامات کو سراہا ۔
Apr 18, 2021 0
Apr 18, 2021 0
Apr 16, 2021 0
Apr 08, 2021 0
May 02, 2020 Comments Off on چترال کے دونوں اضلاع میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 33 ہو گئی، 4 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں
May 01, 2020 Comments Off on چترال: کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہوگئی، زیادہ تر مریض متاثرہ علاقوںسے چترال واپس آئے ہیں
Apr 27, 2020 Comments Off on چترال میں چا ر مزید مشتبہ مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 16 ہو گئی
Apr 24, 2020 Comments Off on چترال میں مزید تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، مریضوں کی تعدا د نو ہوگئی