گلگت بلتستان

صحت کی سہولیات بہتر بنانے کی بھر پور کوشش کی جار ہی ہے، رشید علی سیکریٹری صحت

d
سیکریٹری صحت رشید علی اجلاس سے خطاب کر رہا ہے 
گلگت(فرمان کریم ) سکریڑی صحت گلگت بلتستان رشید علی نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت گلگت بلتستان میں صحت کے سہولیات کا فی حد تک بہتر ہے ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے دیگر حکام بہتر انداز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں این جی اوز کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان میں صحت کے مسائل و مشکلات پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ مرسی کورپس کے تعاون سے منقد ایم این سی ایچ کی تیسری قائمہ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سکریڑی صحت نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات پہنچانے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے.  مرسی کورپس نے اپنے بساط کے مطابق بہتر خدمات سرانجام دے رہی ہے مرسی کورپس کی طرف سے جو بھی تعاون کا اظہار کریں گے ان کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ کلورہکذڈین کو ڈرگ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے امید ہے کہ کوالٹی پر وہ کمپرومائز نہیں کریں گے۔
پروگرام منیجر مرسی کورپس پاکستان شعیب احمد شہزاد نے کہا کہ مرسی کورپس نے ملک بھر میں ٹی بی اور دیگر امراض پر کام کرتی آئی ہے اور ملک کے اندر مختلف سانحات میں متاثرین کی بھر پور مدد بھی کی ہے ملک کے 50سے زائد اضلاع میں کام کررہی ہے ہر صوبے میں کلو رہکذڈین کو حکومت کی ڈرگ لسٹ میں شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس سے عوام کو فائدے حاصل ہونے گے۔ حکومت پنجاب ، حکومت سندھ اور آزاد کشمیر حکومت نے بھر پور تعاون کیا ہے امید کرتے ہین کہ گلگت بلتستان حکومت بھی بھرپور تعاون کریں گے۔ اس دوائی سے زچگی کے بعد ناف کی انفکشن سے ہونے والی اموات پر قابو پا لیا جائے گا۔ اجلاس سے ڈائریکٹر ہیلتھ گلگت ڈاکٹر غلام علی ، ڈاکٹر علی گوہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button