گلگت بلتستان

عالم برج دھماکہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے، مولانا سلطان رئیس کا مطالبہ

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوںے والے نوجوان کا علاج کیا جا رہا ہے
دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوںے والے نوجوان کا علاج کیا جا رہا ہے

گلگت(سپیشل رپورٹر) عالم برج بم دھماکہ سوچی سمجھی سازش ہے اگر صوبائی حکومت سیکیورٹی فورسز اور بیوروکریسی مخلص ہے تو اس بم دھماکہ کے ملزموں کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دیں اور ان سازشوں کو بے نقاب کریں جو امن خراب کرکے ان کے درپے ہیں بم دھماکہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.

ان خیالات کااظہار تنظیم اہلسنت والجماعت کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا سلطان رئیس نے اپنے ایک بیان میں کہا انہوں نے کہا عوامی ایکشن کمیٹی کے مرہون منت امن قائم ہوا مگر کچھ نادیدہ قوتیں اس امن کے حق میں نہیں ہے امن کی وجہ سے کچھ لوگوں کا خرچہ پانی بند ہوا ہے اور امن خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے.

ہم اس بم دھماکے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے یہں اگر حکومت اور بیوروکریسی مخلص ہے تو بم دھماکے کے ملزموں کو پکڑ کر قرار واقعی سزادے اس کے پس پردہ حقائق عوام کے سامنے لائیں انہوں نے کہا کہ ہمیں امن قائم رکھنے کیلئے گلگت بلتستان کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button