گلگت، شیعہ علماء کونسل کا سانحہ عالم برج کے خلاف احتجاج، ڈپٹی کمشنر کے بیان کو جھوٹ قرار دیا
گلگت (فرمان کریم بیگ) سانحہ حراموش کے خلاف شیعہ علماء کونسل نے احتجاج کیا۔ جمعہ کے روز بعداز نماز شیعہ علما کونسل کی طرف سے بے نظیر چوک پر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈوثیرنل صدر شیعہ علماء کونسل شیخ سجاد حسین قاسمی اور دیگر نے کہا کہ خراموش کے مقام پر گزشتہ روز مسافر ہائس میں دھماکہ بارود کے باعث نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ نے اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے بارود کا ڈھونگ رچایا ہے۔ انتظامیہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی بجائے مختلف غیر سنیجد ہ بیان بازی کے ذریعے جلتی پر تیل کا کام کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ انتظامیہ بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر حقایق کو منظر عام پر لانے کی بجائے شواہد کو مٹایا ہے۔ کئی بار صوبائی حکومت کو یاددہانی کرانے کے باوجود حکومت نے کو ئی سینجدہ اقدامات نہیں کئے۔ اُنہوں نے کہا کہ جوٹیال میں مسجد کو دھماکے سے اُڑانے والے دہشت گرودں کو گرفتار نہ کرنے سے یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔ اگر ان دہشت گروں کو گرفتار کیا ہوتا تو آج یہ حادثہ پیش نہیں آتا۔ مقررین نے مذید کہا کہ مسافروں کے سامان سے کوئی بارود براآمد نہیں ہوا ہے بلکہ پولیس نے خود بارود رکھ کر حقایق کو مسخ کرنے کی کوشش کی۔
مقرین نے ایس پی گلگت محمد علی ضیاء اور ڈی سی گلگت اجمل بھٹی کے پریس کانفرنس کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کا اصل ذمہ دار ایس پی اور ڈی سی گلگت ہے بہت جلد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرینگے۔ اگر ضلعی انتظامیہ نے ایف آئی آر درج نہیں کیا تو عدالت سے رجوع کرینگے۔ اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اصل حقایق کو سامنا لایا جائے اور اس میں ملوث دہشت گرودں کو قرار واقعی سزا دیا جائے۔ صوبائی حکومت جان بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے