الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے سیلاب متاثرین ، غرباء و مساکین میں قربانی کا گوشت تقسیم کر دیا
گلگت(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے ہر سال کی طرح اس سال بھی گلگت ، استور اور دیامر کے ہزاروں سیلاب متاثرین ، غرباء و مساکین میں گھر گھر قربانی کا گوشت تقسیم کر دیا ، تقسیم کے موقع پر جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے صوبائی و ضلعی زمہ داران مشتاق احمد ایڈوکیٹ، مولانا عبدالسمیع ، نظام الدین ، عبدالعلیم ، حبیب الرحمن کے علاوہ الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی و ضلعی صدور عطاء اللہ شمسی، مقصود احمد اور دیگر نے تقسیم کار کی نگرانی کی اور مستحقین تک بلا تفریق قربانی کا گوشت پہنچانے کو یقینی بنایا ۔ الخدمت فاونڈیشن کے سینکڑوں رضا کاروں نے اس کار خیر میں حصہ لیا اور دور دراز اور متاثرہ علاقوں تک لوگوں کو گوشت پہنچایا، الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کو اس سال یو کے اسلامک مشن ، ہیلپنگ ہینڈز اور اکنا ریلیف کینیڈا کی طرف سے قربانیاں ملیں تھیں جنہیں صاف شفاف اور پروفیشنل طریقے سے تقسیم کیا گیا، اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے الخدمت کے گھر گھر تقسیم کی روایت کو سراہا اور کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کی سماجی خدمات قابل تحسین ہیں ۔