گلگت بلتستان

کمنگو حادثہ:اعلیٰ عدالت غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کریں, وزیر فرمان علی ایڈوکیٹ

شگر(عابد شگری) گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدالت کمنگو واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجوہات کا تعین کریں اور غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کریں۔سابق نائب صدر گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن وممبر ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان وزیر فرمان علی شگری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کمنگو کے مقام پر پیش آنے والے الزہرہ کالج کے وین حادثہ گلگت بلتستان کی قومی المیہ ہے۔یہ واقعہ محکمہ تعمیرات عامہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ایک ماہ گذرنے کے باؤجود روڈ سے لینڈسلائڈنگ کا ملبہ نہ ہٹانہ اور بجلی کی پول کیلئے کھڈا کھود کر دو دو ماہ تک اس کی بھرائی نہ کرنا محکمہ تعمیرات کی غفلت اور لاپراوئی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جس کی وجہ یہ حادثہ پیش آیا جس میں دس قیمتی جانیں ضائع ہوئی۔انہوں نے حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے جان بحق افراد کے لواحقین سے ملکر محکمہ PWDکیخلاف عدالت عالیہ میں رٹ دائر کریں کرینگے۔وزیر فرمان ایڈوکیٹ نے گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدالت سپریم اپیلیٹ کورٹ اور چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس صاحباں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کا سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے اس حادثے میں غفلت بھرتنے والوں کا تعین کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیں اور اس حادثے کے اصل حقائق سامنے لاکرغفلت کے مرتکب فراد کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کریں۔تاکہ مستقبل میں کسی بھی محکمے کو ایسی غفلت کا مظاہرہ نہ کرسکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button