ن لیگ کے خلاف پروپگنڈہ کرنے والے عوام کو منہ دیکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے،جاوید اقبال دائمی
گلگت(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما جاوید اقبال دائمی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مسلم ن گلگت بلتستان کے اندر کسی قسم کا کوئی انتشار ہے اور نہ ہی پارٹی قیادت اور رہنماؤں میں کسی قسم کا کوئی اختلاف پایا جاتا ہے بلکہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے تمام عہدیدار اور کارکن پارٹی کے صوبائی چیف آرگنائزرحافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں پہلے سے زیادہ مضبوظ اور منعظم انداز میں جی بی کے آئندہ انتخابات کی تیاریوں میں سرگرم عمل ہیں اور انشااللہ آنے والے الیکشن میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے گلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائیگی۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر سے گلگت بلتستان میں مسلم ن کی بڑتی ہوئی مقبولیت اور پارٹی کے اندر نظم وضبط ہضم نہیں ہورہی ہے اور وہ آئندہ الیکشن کے لئے ن لیگ سے خوف زدہ ہوکر پارٹی کے خلاف پروپگنڈہ کررہے ہیں لیکن علاقے کے عوام کا لیگی قیادت اور پارٹی پر مکمل اعتماد ہے جس کا ثبوت عوام آنے والے الیکشن میں خود ہی دینگے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جو لوگ ن لیگ کی مخالفت کررہے ہیں ان کا حشر بھی بہت جلد عمران خان اور طاہرالقادری جیسا ہی ہوگا اور بارہ دسمبر کے بعد یہ لوگ اپنی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے عوام کو منہ دیکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے تو اس وقت انہیں لیگی قیادت کی مثبت تنقید کی قدروقیمت کا خوب اندازہ ہوگا۔ انہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے تمام علاقوں اور بیرون ممالک میں بسنے والے لیگی کارکنوں کو پارٹی کے صوبائی چیف آرگنائزرحافظ حفیظ الرحمن کی بے باک قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور کارکنوں کو اپنے محبوب قائد کی قائدانہ صلاحیتوں پر فخر ہے اور قائد کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے تمام کارکن اپنے اپنے حلقوں میں بھر پور انداز میں انتخابی مہم چلارہے ہیں۔