گلگت بلتستان
جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر، ہنزہ نگر میں وکلا نے سولہ اکتوبر سے عدالتوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی اشن ہنزہ نگر کا ہنگامی اجلاس زیر صدرات شیخ محمد عسیٰ ایڈوکیٹ منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ہنزہ نگر کے وکلا نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ دنوں علامتی ہٹرتال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہنزہ نگر کے ممبران نے ہنزہ نگر کے عدالتی مسائل کے حل میں تاخیر اور عدم دلچسپی کے باعث کیا تھا ۔ بار کا یہ فیصلہ سائلوں کو تکلیف سے بچانے کی خاطر کیا گیا تھا اور اعلیٰ حکام سے یہ امید وابسطہ تھی کہ بار کے مطالبات پر جلد از جلد عملداآمد ہو گا۔ لیکن اس کے برعکس تاخیری حربے آزمائیں گئے اور کسی نے عوامی مسائل کے حل کے لئے شنوائی نہیں کی۔
لہذا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے 16اکتوبر سے مکمل طور پر ہٹرتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لہذا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات کے حصول تک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کو رٹ میں وکلا پیش نہیں ہونگے۔
یادر رہے کہ ڈسٹرکٹ بار اسیوسی ایشن نے بارہا اپنے مطالبات کے حق میں قرادادیں پیش کی جن میں جوڈیشل کمپلکس کی تعمیرمیں غیر ضروری تاخیری حربے مستقل، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی تعیناتی کے ساتھ سول جج ہنزہ کی مستقل تعیناتی کے مطالبات سر فہرست تھے۔