گلگت بلتستان

محرم الحرام کے دوران ہنزہ نگر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

ہنزہ نگر( بیورو رپورٹ) ضلع ہنزہ نگر میں پائیدار امن کو برقرار رکھنے کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ،ضلع ہنزہ نگر سے غیر مقامی افراد کا انخلاء سمیت بغیر شناختی کارڈ کے کسی بھی شخص کے ضلع میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگرعمران علی سلطان کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ ،علماء کرام اور عمائدین علاقہ کے ساتھ اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران تمام امام بارگاہوں پر پولیس نفری تعینات کی جائے گی اور مجالس میں شرکت کرنے والوں کی تلاشی کے بعد اخلے کی اجازت دی جائے گی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے جان و مال کی حفاظت خصوصاً ضلع میں پائیدار امن کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے غفلت بر داشت نہیں کی جائے گی انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی اایس پی ہنزہ نگررنے کہا ضلع ہنزہ نگر میں پائیدار امن کے قیام کے لئے پولیس فورس کو ہائی الرٹ کر دیا جائے گا اور اہم داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری یعینات کرکے چیکنگ کو سخت کیا جائے گاتا کہ کوئی بھی شر پسند علاقے میں داخل نہ ہو سکے اس سلسلے میں پولیس جوانوں کو ہدایت کی جائے گی ہے کہ مشکوک افراد پر سخت نظر رکھی جائے ۔اسکے علاوہ ضلع کے اند بھی چیک پوسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر اسماعیلی ریجنل کونسل کے سیکرٹری لال بانو نے بجلی کی لوڈ شیڈ نگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں ڈیزل جنریٹر سے بجلی فراہم کی جائے تا کہ عزاداروں کو اس سلسلے میں مسائل کا سامنانہ کرنا پڑے انھوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ ان دنوں اسماعیلی کمونٹی کی جانب سے ہر ممکن مدد کیا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کی کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کو یقینی بنائے جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو سیکرٹری اسماعیلی کو نسل لال بانو نے مزید کہا کہ یوم عاشور تک جہاں تک ممکن ہو سکے محکمہ برقیات ہنزہ نگر بجلی کی ترسیل کو یقینی بنائے چاہیے اس کے لئے کریم آباد، علی آباد، حید ر آباد یا دیگر علاقوں کی ایک دو ٹراسفامرز کیو ں نہ بند کرنا پڑے ۔ اجلاس میں امامیہ سٹو ڈنٹس آرگنازئشن اور عمائدین نے کہا کہ ہنزہ نگر کے عوام آپس میں بھائی بھائی ہے اس سے قبل بھی محرم الحرام ہو دیگر مذہبی اجتماعات اسماعیلی برادری کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا گیا ہے جس کا ہم شکر گزار ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button