گلگت بلتستان

صوبائی قیادت نے نظر انداز کردیا، ہنزہ نگر کے جیالے نالاں

ہنزہ نگر (بیورو رپورٹ) PYO,PSFہنزہ نگر اور PYO,PSFسب ڈویژن ہنزہ اور نگر کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس گزشتہ روز سکندر آباد نگر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت فدا حسین بدیم نائب صدر پی وائی او ہنزہ نگر نے کی۔ اس مو قع پر اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے فدا حسین بدیم نے کہا کہ پی پی پی کے چیئر پر سن بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کار ساز کے حوالے سے 18تاریخ کو کراچی میں بر سی کے حوالے سے تمام صوبائی قیادت اور ورکر ز کو شرکت کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس ہدایت پر گلگت بلتستان کے ورکرز لبیک کر تے ہوئے کراچی جانے کیلئے تیار تھے۔ لیکن گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت، کابینہ وزرا اور مشیروں نے نے ورکرز کو دھوکہ دیکر اور اندھیرے میں رکھ کر خود کراچی گئے لیکن ورکرز کو برسی میں شر کت کرنے سے محروم کر دیا۔ہنزہ نگر سے ہزاروں ورکرز کراچی جانے کیلئے اپنی بکریاں اور بھیڑ فروخت کر کے تیا ر بیٹھے تھے۔لیکن قیادت نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور ٹرانسپورٹ فراہم نہ کرکے کارکنان کو کراچی جانے سے محروم کر دیا۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری اور لطیف کھوسہ سے اپیل کی ہے کہ ورکرز کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی قیادت سے باز پرس کریں اور ان کے حل کیلئے اقدامات عمل میں لایا جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button