گلگت بلتستان
ضلع ہنزہ نگر کے بدلتے موسم اور خوبصورت رنگ
ہنزہ نگر (کرام نجمی ) ضلع ہنزہ نگر میں اتوارکے درمیانی شب سے پیر تک موسم خزاں کے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے ضلع ہنزہ نگر میں موسم سرد اور پہاڑوں پر برفباری کا آغاز ہوچکا ہے ۔
موسم میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے لوگ گرم لباس پہننے لگے ہیں جلانے کے لکڑی اور گیس کی خریداری اور مانگ میں اضافہ ہوا ہے بدلتے موسم کے ساتھ درختوں نے بھی اپنے پتوں کا رنگ بدلنا شروع کیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کی قدرتی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے.
یاد رہے ضلع ہنزہ نگر خزاں کے موسم میں خوبصورت رنگوں کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے اور بہت سے ملکی اور غیر ملکی سیاح ان قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے علاقے کا دورہ کرتے ہیں۔