مشہ بروم تھگس میں سیاسی ہلچل، نواز لیگ نے پنجے گاڑ لیے
گانچھے(اقبال بلتی) مسلم لیگ ننے مشہ بروم تھگس کی بجلی بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مشہ بروم میں اپنے پنجے گاڑلےئے تھگس جواس ڈویثرن کا ہیڈ کواٹر ہے اور پی پی کے جیالوں کا گڑھ بھی سلطان علی خان نے سیاسی رنگ کا پتہ کھیلتے ہوئے فوری وہاں کا دورہ کیا اور ضمانت سے رہا ہونے والوں کو مبارکبادی اور کہا کہ میرے تھگس کے جوانوں نے قومی شعور رکھنے کا ثبوت دیا۔ جیلیں تھانے اور فورسز اسی لئے ہوتیں ہیں کہ کاروائی کریں۔لیکن دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ جیل جانے پولیس کا تشدد سہنے والا جرائم پیشہ ہے۔یا سیاسی تماش بینوں کا اوراداروں کی زیادتیوں کا شکار۔مقام افسوس ہے کہ صوبائی وزیر وچرمین اکاونٹس کمیٹی کا حلقہ ہوتے ہوئے تھگس اور مشہ بروم کے جوانوں کے خلاف یہ تیسری کاروائی ہے۔میں بھی مشہ بروم اور تھگس کا رہائشی ہوں قانونی شرعی اور اخلاقی لحاظ سے ماضی سے اب تک ان کے دکھ درد میں شریک ہوں۔مظاہرین کی بات سننے کے بجائے ان کی فہرسیتں گرفتاردیکر خود منظر سے دو چار گیارہ ہو جانا کہاں کا انصاف اور نمائندگی۔میدان سیاست میں گالیاں اور جوتیاں تک پڑتی ہیں جہاں میٹھا ہی میٹھا ہو وہاں کڑوے کو چکھے بغیر اس نعمت نمائندگی کی قدرنہ ہوگی۔اس سوال پر کہ کیا وقت آنے پر حلقہ نمبر 3سے الیکشن ٹرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ۔سیاست میرا نشہ ہے۔ اور نشی آدمی وقت آنے پر کچھ بھی کرسکتا۔البتہ میں محمد اسماعیل اورچر مین ابراہیم کو زیرک اور شائستہ مزاج سیاست دان سمجھتا ہوں یہ قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ پی پی کی لوکل قیادت سے ملی بھگت سے جلوس نکالا گیا۔