گلگت بلتستان

اسرار الدین اسرار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مذمت، گلگت یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

اسرار الدین اسرار ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کا علاقائی کوآرڈینیٹر اور گلگت بلتستان کا جید سینئیر صحافی ہے
اسرار الدین اسرار ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کا علاقائی کوآرڈینیٹر اور گلگت بلتستان کا جید سینئیر صحافی ہے

گلگت( فرمان کریم ) یونین آف جنرنلٹس کے زیر اہتمام سینئر صحافی و کواڈنیٹر ہومین رائٹس گلگت بلتستان اسرار الدین اسرار پرضلعی انتطامیہ کی طرف سے ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی ریلی میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اتحاد چوک پر احتجاج کے موقے پر صحافیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس پرضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یونین آف جنرنلٹس گلگت کے صدر طارق حسین شاہ اور دیگر نے کہا کہ سینئر صحافی اسرار الدین اسرار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔ مقررین نے کہا کہ احتجاج سب کا حق ہے مگر گلگت بلتستان میں احتجاج کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکلیلا جاتا ہے۔ جہوریت کے دعوے دارآمریت سے بھی بدتر نکلے ہیں۔  اُنہوں نے کہا کہ  اگر اسرار الدین اسرار پر ضلعی انتظامیہ نے اپنا ایف آئی آر واپس نہیں لیا تو وہ پورے گلگت بلتستان میں صحافیوں کو متحد کر کے احتجاج کرنے پر مبجور ہوجائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button