گلگت بلتستان

امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن کے زیر اہتمام علماء کانفرنس کا انعقاد، محرم کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کا مطالبہ

Picture
گلگت ( پ ر) امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن کے زیر اہتمام محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں علماء کانفرنس منعقد ہوا جس میں ضلع گلگت ،استور،ہنزہ نگر اور ضلع غذرسے علماء کرام نے بھرپور شرکت کی ۔کانفرنس سے قائد گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی ،شیخ نیئر عباس مصطفوی امام جمعہ واجماعت نومل گلگت ،علامہ شیخ محمد باقری ( روندو سکردو) شیخ موسیٰ کریمی امام جمعہ واجماعت ہنزہ ، مولانا سید ظل حسنین الحسینی ( استور ) اور طلاب حوزہ علمیہ قم و نجف کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ کرامت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ہمار ی شہ رگ حیات ہے اس پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کیا جائے گا ۔گلگت بلتستان انتظامیہ محرم الحرام کے دوران گلگت بلتستان بھر میں عزاداروں کی سیکورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔عزاداروں کے راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹوں کو برداشت نہیں کیا جائے گامحرم الحرام کے دوران دیگر مکاتب فکر کی مثبت کاوشوں کو سراہا جائے گا ۔گلگت بلتستان میں پر امن اہلسنت برادری نے ماضی میں بھی تکفیری سوچ کے بر خلاف عزادری کی مجالس / محافل میں بھر پور شرکت کی ہے جبکہ ایک مخصوص ٹولہ مختلف ناموں سے تکفیری سوچ کو اس معاشرے میں پروان بڑھارہا ہے جسکی وجہ سے سیکورٹی خدشات بھی بڑھ گئے ہے۔لہذا حکومت ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے آہنی ہاتھو ں سے نمٹے جبکہ ماضی کی طرح اس سال بھی اہلسنت برادری کو عزادری کی مجالس میں خوش آمدید کہاجائے گا۔ محرم الحرام کو مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کا عزم کرتے ہوئے محرم الحرام کواتحادِ امت کے عنوان سے زیادہ سے زیادہ اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ؛ہوئے ملک دشمن اور اتحا د دشمن ،تکفیری قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ امام عالی مقام نے قربانی دیکر دینِ اسلام کو بچایا اور ایسی جذبے سے سر شار اس عزم کا اعادہ کیاجائے گا کہ مملکتِ خداد کے حفاظت کے لیے خواہ وہ اندرونی دہشت گردی ہو یا مودی سرکا رکے جانب سے سرحدوں پر بلا اشتعال حملے اُن کے خلاف ہر قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔محرم الحرام کے آغاز سے پہلے گلگت سے لیکر کوئٹہ تک ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے جانب سے محبانِ اہلبیت کے قتل و غارت گری بنیادی طور پر ملک کو غیر ملکی اشاروں پر کمزور کرنے کی سازش ہے کو مسترد کرتے ہوئے حکومتی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی اپریشن کا مطالبہ کیاجاتا ہے۔
قائد شہید آغا سید ضاء الدین رضوی کے قاتلوں کے جیل سے فرار کروائے تین سال کا عرصہ گزر چکا ہے اس گھناونے منصوبے میں شامل افراد کے خلاف تا حال کاروائی نہ کرنا بنیادی طور پر ایڈمنسٹریشن اور حکومت کے جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی ہے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں جو جوڈیشل انکوائری ہوئی ہے اُ س کو منظرِ عام پر لاکر واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ حراموش وین دھماکہ جس کے نتیجے میں 3 مومنین شہید اور 9 افراد زخمی ہوئے تھے کو بارود ٹرانسپورٹیشن کا شاخسانہ قرار دیکر جان بوجھ کر کیس کا رخ موڑنے کی کو شش کی گئی جو کہ قابل مذمت ہے اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ اس کیس کی صیح سمت میں تفتیش کرکے دہشت گردوں کو بے نقاب کیا جائے۔گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی کرپشن / فحاشی اور دیگر اخلاقی مسائل کے خلاف مشترکہ جد وجہد کی ضرورت ہے لہذا تمام مسالک کے علماء ملکر ان برائیوں کے خلاف انقلابی اقدامات کریں۔ گزشتہ دنوں
صدر پاکستان کا KIU کے دورے کے موقع پر خواتین کے لیے الگ یونیورسٹی کے خواہش کے اظہار کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے فوری طور پر گلگت میں طالبات کے لیے کیمپس الگ کرنے کی ضرورت پر زوردیا جاتا ہے۔ گلگت بلتستان میں عزادری کے دوران غیر ضروری پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے سیکورٹی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں لہذا تما م راستوں پر چیک پوسٹو ں کو الرٹ کرتے ہوئے غیر مقامی افراد کی کڑ ی نگرانی کی جائے ۔نیز محرم الحرام کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرتے ہوئے سیکورٹی خدشات کا اذالہ کیا جائے۔ اس ضمن میں پر امن عزاداری کے لیے مقامی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کیاجائے گا۔آ ج کا یہ علماء کا نمائندہ اجلاس ملت تشیع گلگت بلتستان کے مرکزیت کو مضبوط کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے قائدِ ملت جعفریہ گلگت بلتستان علامہ سید راحت حسین الحسینی کی قیادت پر اعتماد کا اعلان کرتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button