گلگت بلتستان
برفباری کا موسم آگیا، لیکن گلگت بلتستان کے دوردراز علاقوں میں گندم ذخیرہ نہیں کیا جاسکا
گلگت (عبدلرحمان بخاری سے ) محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی مجرمانہ غفلت ،عدم دلچپی اور انتظامی سطح پر شدید بد نظمی کے نتیجے میں دوردراز کے علاقوں میں گندم ذخیرہ نہیں کیا جاسکا بالائی علاقوں میں خوارک کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ سامنے آگیا ھے گلگت بلتستان کے با لائی علاقوں منی مرگ ،کلشی ،گلتری ،کالاپانی ،شمشال ،درکوت سمیت دیگر علاقوں میں برف باری کا آغاز ہونے جارہا ھے ان علاقوں میں طے شدہ کوٹہ کے مطابق تا حال گندم فراہم نہیں کی گئی برف باری شروع ہونے کے بعد ان علاقوں کا زمینی رابطہ 6 ماہ کے لیے کٹ جاتا ھے اور لوگوں کا انحصار ذخیرہ گندم پر ہوتا ھے اھل علاقہ کے مطابق اگر برف باری سے قبل گندم نہ پنچائی گئی تو غزائی بحران جنم لیے سکتا ھے متاثر علاقوں کے عوام نے وزیر اعلی اور چیف سکریٹری سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے