گلگت بلتستان

محرم الحرام کے دوران امن و امان ہر صورت برقرار رکھی جائیگی، اسسٹنٹ کمشنرگلگت

DSC01544

گکگت( فرمان کریم) اسسٹنٹ کمشنر/ سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت تمام محلوں کے محرم کمیٹیوں اور انجمنوں کے صدور کساتھ ایک اہم اجلاس ہوا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضابط اخلاق پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے گا۔ امن امان کو یقینی بنانے کے لئے محلہ جات محرم کمیٹیوں کے ساتھ بہترتعلقات قائم کیا جائے ۔ گلگت شہر کی حددو میں محرم الحرام کے ایام میں محرم کے تقدس کوہر حال میں قائم کیا جائے گا۔ تمام امام بارگاہوں اور اعزاداروں کی حفاظت کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس ہیں۔ اور ضرورت پڑنے پر گلگت بلتستان اسکاوٹس کی بھی خدمات لی جائیں گے۔ انتظامیہ مرکزی محرم کمیٹی کے ساتھ مکمل رابطے میں رہے گی۔ موضع مناور سے شروٹ شکیوٹ تک مجسٹریٹس ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ ان کے ستاھ پولیس نفری بھی ہونگے۔ رات کی مجالس والے علاقوں میں جلوس اور ماتمی روٹس کو کینٹروں کئ ذریعے بند کر دئیے جائیں گے۔ اس دوران ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا جائے گا۔تمام مکاتب فکر کے لوگوں محرم الحرام کے ایام میں بھائی چارگی اور اخوت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے سی گلگت نے کہا کہ انتظامیہ کی رٹ کو ہر حال میں قائم رکھے گی۔ دوران مجلس علماء اکرام، خطیب اور ذاکرین اشتعال انگیز تقاریرنہیں کرینگے۔ لاڈو سپیکر کے کھلے عام اجازت ہیں ہوگی۔ محرم الحرام میں اسسٹنٹ کمشنر/ ایس ڈی ایم گلگت کی اجازت کے بغیر کوئی سیبل لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button