گلگت بلتستان

گلگت، یوم شہادت حضرت عمررضی اللہ پر سیمینار کا انعقاد

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
گلگت (فرمان کریم بیگ) تحریک تحفظ اہلسُنت والجماعت کے زیر اہتمام یوم شہادت حضرت عمر فاروقؓ کے حوالے سے ایک سیمنارمنقعدہ ہوا۔ سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے جنرل سکرٹیری تنظیم اہلسُنت والجماعت محمد نواز خان، مولانا حیبب اللہ، عبدالواحید ، مولانا سلطان رئیس اور دیگرمقرین نے کہا کہ حضرت عمر فاروقؓ کی سیرت طیبہ تمام مسلمانوں کی لئے حیات زندگی ہے۔ آپؓ کے دور میں پہلی بار پولیس اور عدالت کا نظام رائج ہوا ۔ آپؓ کے دور حکومت میں امیر غریب سے کو انصاف ملتا تھا۔ اس لئے انگریزوں نے بھی حضرت عمرؓ کے عدالتی نظام کی تعریف کی ہے۔آپؓ بہت رحم دل تھے آج پوری دینا کے لئے حضرت عمرفارقْؓ کی عدالتی نظام مشعل راہ ہے۔ مگر بدقسمتی سے مسلمان ممالک امریکہ سے دوستی کرنے کے لئے ایک دوسرے سے الجھ پڑتے ہیں ۔ ہمارے حکمران یہودیوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ گلگت بلتستان میں بھی ہمارے حکمران حضرت عمرؓ کے سیرت پر عمل کرکے اس خطے کو ترقی اور تعمیر کر سکتے ہیں۔مقرین نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے خلیفہ راشیدین کے ایام کو سرکارہ طور پر منایا جائے۔ اور ایسے موقع پرخلفیو ں کے نام سے سیمنار منقعد کرایا جائے۔مقررین نے کہا کہ حکمران اور خاص کر وزیراعلیٰ تما م مسالک کو برابری کی بنیادی پرحقوق دیں ۔حکمران مسالک کی آڑمیں منتخب ہوتے ہیں۔جو کی نیک شگون نہیں ہے۔ اہلسُنت والجماعت نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے ہمیشہ کو شاں ہے۔ مقررین نے کہا کہ حکومت کو بار بار کہنے کی باوجود حکومت خلفیہ کے ایام میں چھٹی نہیں کرتا ہے۔ جوکہ قابل افسوس ہے۔ محمد نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انٹرنیشنل گیم ہورہا ہے ۔ این جی اوز گلگت بلتستان میں فحاشی پھیلا رہی ہے۔ بہت جلد اہلسُنت اولجماعت ان این بی اوز کے خلاف عدالت سے رجوع کر یگی۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button