گلگت بلتستان

معروف مذہبی اور سماجی شخصیت عالیجاہ محمد غلام قضائے الہی سے وفات پاگیے 

گلمت (نمائندہ پامیر ٹائمز) گوجال کی معروف مذہبی اور سماجی شخصیت عالیجاہ محمد غلام گزشتہ رات قضائے الہی سے وفات پاگئے۔ انکی عمر ٨٠ برس کے لگ بھگ تھی. انہیں آج آبائی گاؤں گلمت میں ہزاروں سوگواراں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا.

مرحوم کی پوری زندگی علاقے اور سماج کی دینی اور دنیوی بہبود کے لئے وقف رہی۔ انہوں نے ۲۵ سالوں تک بحیثیت مذہبی رہنما علاقے کے لوگوں کی رہنمائی کی بلکہ متعدد ترقیاتی منصوبوں کی ابتدا کرنے اور انہیں خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بھی ان کا نمایاں کردار رہا۔

مرحوم انتہائی نرم طبع اور محبت کرنے والے انسان تھے، جنہوں نے سماجی خدمت کرنے والوں کے لیے بہت اچھی مثالیں چھوڑی ہیں. ان کے نقش قدم پر چل کر معاشرے کا مفید شہری بنا جا سکتا ہے.

انکی خدمات کے اعتراف میں انہیں اسماعیلی امامت کی طرف سے عالیجاہ کا ٹائٹل بھی ملا۔

مرحوم عالیجاہ محمد غلام ایڈوکیٹ امیر علی کے والد اور پامیر ٹائمز کے سینئر رپورٹر فرمان کریم بیگ کے تایا تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button