سیاست
مرزا حسین عبدل حمید کے خلاف بیان دے کر اپنی نوکری پکی کر رہا ہے، بی این ایف کا بیان
گلگت(پریس ریلیز) بالاوستان نیشنل فرنٹ کا ایک ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان بحال رکھنے اور رواداری و بھائی چارگی کے فروغ کے لئے عملی جدوجہد کے حوالے سے غور و خوص ہوا، اور فیصلہ ہوا کہ محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے دوران بی این ایف کے کارکنان امن کے حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے اور عاشورہ کے دن پارٹی کی طرف سے سبیل کابھی انتظام کیا جائے گا، اس کے علاوہ نام نہاد اسمبلی کے رکن مرزا حسین کی جانب سے چےئرمین عبدالحمید خان اور بی این ایف کے خلاف ہرزہ سرائی کا نوٹس لیا گیا اور کہا گیا کہ اگر سبدالحمید خان اور اس کی پارٹی بیرونی ایجینٹ ہوتے تو یہ لوگ بھی موصوف کی طرح بڑی گاڑیون میں گھومتے اور بڑی کوٹھیاں بنا کرعیاشیاں کرتے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے،
گلگت میں کون اس چیز سے واقف نہیں کہ ممبر اسمبلی ماضی میں چائینہ سے کمیکل سمگلنگ کرنے کا سرغنہ رہا ہے اور اس پر پابندی لگ گئی تو اس شخص نے نیشنل بینک سے کروڑوں کے قرضے لے کر واپس نہیں کیا جس کی وجہ سے آج بھی چھوٹے کاروباریوں کے لئے بینک کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے غریب کاروباری چھوٹے موٹے قرضے لینے سے رہ گئے ، اور آج حالت یہ ہے کہ کروڈوں کے مقروض اسمبلیوں میں بیھٹے ہیں اور لاکھوں والے جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔موصوف ریٹائرمنٹ قریب آتے ہی عبدالحمید خان اور پارٹی کے خلاف بیان دے کر اپنا سسیاسی قد کاٹھ بڑھا کر دوبارہ اپنی نوکری پکی کروانا چاہتے ہیں۔
جس میں وہ کھبی کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ اب گلگت بلتستان کے لوگ باشعور ہوچکے ہیں اور اپنے اچھے برے کی تمیز رکھتے ہیں۔ 67 سالوں سے بیوروکریسی کی چراگاہ بنا کر دنیا کے آخری کالونی میں جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس کو بین الاقوامی برادری بھی سمجھ چکی ہے۔جس کا سارا کریڈٹ عبدالحمید خان کو جاتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی حکمران اپنے ایجنٹوں کے زریعے چےئرمین اور پارٹی کو مختلف طریقوں سے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کی ہم بھر پورمذمت کرتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ خفیہ ایجنسیوں کے آلہ کار جو مختلف سیاسی بھینس بدل کر ان کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کو پہچان لیں اور ان ایسی حرکتوں کو مسترد کردیں۔