چترال، دو محتلف سڑک حادثات میں آٹھ افراد زحمی
چترال(گل حماد فاروقی) سڑکوں کی حراب حالت کی وجہ سے دروش کے علاقہ عشریت اور زیارت لواری ٹاپ کے قریب دو محتلف ٹریفک حادثات میں 8 افراد زحمی ہوئے زحمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش منتقل کئے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ دروش کے مطابق دیر سے آنے والا گاڑی لواری ٹاپ روڈ پر گہرے کھائی میں گر گیا جس کی وجہ سے دو افراد زحمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق حجاج کے استقبال کیلئے کچھ افراد دروش سے ایک کار میں لواری ٹاپ جارہے تھے، جسکو سامنے سے آنے والے مزدا نے ٹکر ماری اور ان کی گاڑی دوسرے گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں چھ افراد شدید زحمی ہوئے ۔ زحمیوں میں ایک ضعیف العمر شحص کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ۔
ان زحمیوں نے شکایت کی کہ جب ان کو دروش ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بہت کمی تھی اور درجہ چہارم سٹاف سے ان کی مرحم پٹی کرائی گئی اور ان کی زحموں کو ٹانکے لگائے گئے ان لوگوں نے شکایت کی کہ بعض ڈاکٹر گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں اور ہسپتال میں ڈیوٹی ہی نہیں کرتے۔
زحمیوں میں سے بعض کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا مگر بعض مریض ایسے بھی ہیں جن کو سر پر شدید چوٹ آئی ہے اور ان کی حالت بھی غیر معمولی لگتا ہے ۔ ایک مریض جو اس حادثے میں نیچے گر کر اس کے سر پر چوٹ آئی تھی اس کا ہوش و حواس درست نہیں تھا اور دماغی توازن کھو بیٹھا تھا۔
زحمی دروش ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔مگر ان کا کہنا ہے کہ ان کو ہسپتال سے کچھ بھی نہیں ملا دوائی وغیرہ سب کچھ انہوں نے بازار سے حرید کر لایا ہے۔