گلگت بلتستان

شگر کے حصے کا گندم غائب ہوںے لگا، بلیک مارکیٹنگ تو نہیں ہو رہی؟

شگر(عابد شگری) شگرکی عوام کومالی سال 2014کیلئے گندم کا ایک بھی دانہ ابھی تک نہیں مل سکا۔جون سے لیکر اب تک 3000سے زائد بوری گندم کہاں جارہا ہے محکمہ سول سپلائی شگر خود بھی لاعلم ہے۔خدشہ ہے کہ شگر کے کوٹے کا گندم سکردو اور خیبر پختون خواہ میں بلیک مارکیٹ کی ہاتھوں نہ جارہا ہو۔معروف سماجی رہنماء انجینئر محمد ابراہیم شگری،محمد تقی،خادم حسین و دیگر شگر کے معززین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس سال شگر کی عوام کو سول سپلائی گودام شگر سے ابھی تک ایک دانہ گندم فراہم نہیں کیا گیا ہے۔جب بھی ذمہ داروں سے گندم کی بات کرتا ہوں تو ہمیشہ ٹرخا دیا جاتا ہے۔اور بتایا جاتا ہے کہ سکردو گودام خالی ہے آگے سے گندم آنہیں رہا تو ہم کیا کریں۔ان افراد نے مزید بتایا کہ خپلو ،کھرمنگ سکردو سمیت دیگر ایرایاز کے گودام میں گندم وافر مقدار میں دستیاب ہیں لیکن شگر کی گودام ہمیشہ خالی ہے۔ نئے سال میں صرف تین سے چار ٹرک گندم تقسیم کی گئی ہے لیکن ابھی 3000سے زائد گندم کہاں جارہا ہے کسی کو کوئی علم نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سول سپلائی کے عہدیداراں اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے شگر کی کوٹہ بلیک مارکیٹ میں جارہی ہے۔ہم شگر کی کوٹے میں ڈکیٹی ڈالنے اور غبن کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے، انہوں نے سیکریٹری اورڈائریکٹر فوڈ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شگر کی کوٹے میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے شفاف انکوائری کرائیں۔اور باقی ماندہ کوتے کو فوری طور شگر گودام لاکر عوام میں تقسیم کریں۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button