حقوق کی بات کرنے والوں کو پاکستان مخالف کہا جا رہا ہے، نمبردار رفیق کاجشن آزادی کی تقریب سے خطاب
گلگت( فرمان کریم) بلورستان نیشنل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن خواتین ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے ایک تقریب منقعد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین نمبردار محمد رفیق تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ گلگت بلتستان نہ پاکستان کا آینئی صوبہ ہے اور نہ ہی تنازعہ کشمیر کا حصہ ہے۔ ہم ایک قوم ہیں. ہمارا الگ کلچر ہے۔ ہم پاکستان کے خلاف نہیں ہے ہم ان حکمرانوں کے خلاف ہیں جو ہمارے حقوق کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ جب ہم اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں تو ہمیں پاکستان مخالف کے تصور کیا جاتا ہے۔ ہم اپنے حقوق کو جہوری انداز میں حاصل کرینگے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے چار آینئی صوبے ہیں جن کے وزیر اعلیٰ بااختیار ہیں اور ان کے اسمبلی اپنے قانوں بناتے ہیں جبکہ اس کے برعکس 28 ہزار مربع میل گلگت بلتستان کے نمایندے بے اختیار ہیں جو اسلام آباد کے حکم پر چلتے ہیں۔ ہمارے اسمبلی ایک پروٹوکول کے سواء کچھ نہیں ہے ایک وزیرا علیٰ اور گورنر سالانہ کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں لکین ان سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی وسائل سے نوازہ ہے لکین ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے یہاں کے عوام اس سے فائدہ حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ طلبہ اپنے قلم کے ذریعے گلگت بلتستان کے 20 کروڑ عوام کو غلامی کی زندگی سے نکلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ تقریب سے مرکزی صدر بی این ایس اوخواتین ونگ شبانہ برکت اور دیگر نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ان نااہل حکمران نے ہماری بولی لگائی ہوئی ہے۔ ہمارے حقوق کی راہ میں جو بھی رکاوٹ بننے گا اُس سے سختی سے نمٹایا جائے گا۔ طلبہ اپنے علم کے ذریعے معاشرے میں شعور اجاگر کرے