تین روز قبل لاپتہ ہوںے والے بچے کی لاش برآمد، قتل کرکے دریا کنارے پھینک دیا گیا تھا، تین مبینہ قاتل گرفتار

گلگت (منظور حسین سے ) تین روز قبل لاپتہ ہونے والے حسنین ولد یاسین ساکن مجینی محلہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا ھے سٹی پولیس کے مطابق کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے سہیل ولد نثار کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے دیگر دو ملزمان اسامہ ولد معراج خالد اور ابرار ولد شان محمد ساکنان مجینی محلہ کے نام ظاہر کیے اور ریور ویو روڈ پر لاش کی نشاندھی کی جو برآمد کرلی گئی ھے پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول حسنین کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازہ قتل کیا تینوں ملزمان کی عمریں 20 سال سے کم ھے پولیس ملزمان سے مزید تحقیقات کر رہی ھے 

مقتول حسنین پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے بانی رہنما یونس کباڈی کا پوتا ھے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments