گلگت بلتستان
[حسنین قتل کیس] تین ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، ایف آئی آر درج

گلگت (بیوروچیف سے) حسنین قتل کیس میں ملوث تین کم سن ملزمان کو عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
منگل کے روز پولیس نے حسنین قتل کیس کے ملزمان شعیب ولد نثار ،ابرار الحق ولد شان محمد اور اسامہ ولد معراج خالد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک عنایت کی عدالت میں پیش کیا گیا ملزمان کو پانچ دن کے ریمانڈ پرعدالت نے پولیس کے حوالے کیا پولیس نے ملزمان کو تعزیرات پاکستان کے دفعہ 302/34 364 A کے تحت مقدمہ درج کیا ھے
دوسری جانب حسنین کے قتل کے خلاف سول سوسائیٹی نے اتحاد چوک میں احتجاج کیا اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ھے