غیر مقامی چیف الیکشن کمیشنر قبول نہیں, مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو انتخابات کا بائیکاٹ کیا جاے گا
گلگت (عبدالرحمان بخاری سے ) ممبران قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے وفاقی سرکار سے مقامی چیف الیکشن کمیشنر کی تقرری کا مطالبہ کرتے ھوے کہا ھے کہ اس عہدے پر غیر مقامی کو ہرگز قبول نہیں کیا جاے گا اگر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو آئیندہ انتخابات کا بائیکاٹ کیا جاے گا بدھ کے روز ایوان میں سید رضی الدین رضوی ،نواز ناجی ،مرزا حسین ،محمد اسماعیل اور ڈاکٹر علی مدد شیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اھل افراد موجود ہیں اور دیگر صوبوں کی طرح یہاں بھی مقامی چیف الیکشن کمیشنر تعینات کیا جاے اگر وفاقی حکومت نے کسی کو ملازمت سے نوازنے کے لیے کسی غیر مقامی کو مقرر کیا تو قبول نہیں کرینگے اور زبردستی کی صورت میں انتخابات میں حصہ نہیں لینگے
بحث کو سمیٹے ھوے سپیکر وزیر بیگ نے کہا کہ وفاق مقامی فرد کو اس عہدے پر تعینات کرے
یاد رہے کہ حال ہی میں مرکزی سرکار نے گورنر کو تین غیر مقامی افراد کے نام سمری میں شامل کرنے کے لیے ارسال کیے ہیں جس پر منتخب قیادت نے اعترض کیا ھے اور یہ مسلہ تنازعہ کی صورت اختیار کرگیا ھے گزشتہ ایک سال سے چیف الیکشن کمیشنر کی پوسٹ خالی پڑی ھے