2015 میں گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون قرار دیں گے، وفاقی وزیر خرم دستگیر کا گلگت میں اعلان
گلگت(پ ر) وفاقی وزیرصنعت و تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تجارتی مسائک کے حل کے لیے اقدامات کئے جائیں گے ہمسایہ ملک چین سے پاکستان تک تجارت کے میدان میں بہتری کے لیے وفاقی حکومت کوشاں ہے کسٹم پالیسی کو بھی بہتر بنایا جائے گا وہ منگل کے روز ایوان صنعت و تجارت گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کہ اکیسویں صدی میں منصوبہ بندی کے تحت بہت سارے مسا ئل حل کئے جا سکتے ہیں گلگت بلتستان میں نئی انوسٹمنٹ کے ساتھ ساتھ نئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے 2015 میں گلگت بلتستان کو با قاعدہ طور پر ٹیکس فری زون کا اعلان کیا جائے گا پاکستان کی ترقی میں ہم سب ایک کشتی کے مسافر ہیں گلگت بلتستان کے تمام بند راستے بہت جلد کھول دیے جائیں گے جس سے ترقی اور روزگار کے مواقع باسانی پیدا ہونگے گلگت بلتستان کے کاروباری طبقہ ہمارے ساتھی ہیں ہم سب نے مل کر پاکستان اور گلگت بلتسان کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہے کسٹم پالیسی کی بہتری اولین ترجیحات میں شامل ہے کسٹم امیگریشن کی صورتحال میں بہتری کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ چائنا بارڈر کے مسائل کے حل کے لیے حکومت چین سے بھی بات چیت کریں گے انھوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں تجارت سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے گی ۔ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے حوالے سے بھی باریک بینی سے جائزا لے کر کوئی حل نکالیں گے انھوں نے ایوان صنعت و تجارت گلگت بلتستان کی بلڈنگ سے متعلق پروپوزل وفاقی حکومت کو پیش کرنے کو بھی کہا ہے اور مستقبل میں تجارتی سر گرمیوں کو بڑھانے کے لیے تربیت یافتہ افراد کو پیدا کرنے پر بھی ذور دیا ۔گلگت بلتستان کے تجارتی طبقے کو تمام امور کے حوالے سے لا علم نہیں رکھا جائے گا آج کل علم کا زمانہ ہے اور تجارتی سر گرمیوں کے لیے تربیت یافتہ افراد کا ہونا ضروری ہے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا وژن ہیکہ چائنا کوریڈور کے قیام کے بعد گلگت بلتستان کو پوری دنیا کے ساتھ جوڑا جائے گا جس کے بعد روزگار کے مواقع پیدا ہونگے چائنا کوریڈور کے کھل جانے سے گلگت بلتستان گوادر سے جوڑ دینگے جس کے مثبت نتائج بر آمد ہونگے وفاقی حکومت پاک چائنا کوریڈور کے مشن کو تکمیل تک پہنچائے گی انھوں نے کہا کہ حکومت پورے ملک میں تجارت و معشیت کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے تقریب سے صدر چیمبر آف کامرس جی بی جاوید حسین نائب صدر ایمان شاہ و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر وفاقی وزیر صنعت و تجارت خرم دستگیر کو علاقے کاروایتی چوغہ اور ٹوپی بھی پہنائی گئی
وفاقی وزیر صنعت و تجارت انجینئر خرم دستگیر نے گلگت بلتستان کے صحافیوں کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے آئینی حقوق ملنے چاہئے یہاں کے لوگ بالغ نظر لوگ ہیں یہاں کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کوشاں ہے گلگت بلتستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے نئی اصلطلاحات پیدا کریں گے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان لینڈ کورٹ اتھارٹی کے حولے سے جلد قانون پاس کیا جائے گا جس کا مقصد تجارت کو فروغ دینا ہوگا اور تجارتی سرگرمیوں میں سہولیات پیدا کرنا ہے انھوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی فارن پالیسی بہت بہتر ہے خنجراب بارڈر کو آل ویدر بنانے کے لیے بھی اقدامات کریں گیایک سوال کے جوب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ گڈ گورننس کو جاری رکھیں گے حکومت صاف شفاف انتخابات پر یقین رکھتی ہے ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سٹیزن رائٹس کے تحت گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے شہری ہیں اور موجودہ حکومت کی پالیسی واضح ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو آئینی صف میں لا کھڑا کر دیا جائے گا انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موصلات کے نظام میں بہتری لائیں گے ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلوں کے لیے پنجاب میں گلگت بلتستان کا کو ٹہ بڑھایا جائے گا وفاقی وزیر نے بعد میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں گلگت بلتستان میں گندم ایشو ،پیٹرولیم مصنوعات کے مسائل تجارتی رکاوٹوں کے حولے سے در پیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی ۔