گلگت بلتستان

گلگت، طلبا کا محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
گلگت (فرمان کریم) ایم بی بی ایس اور انجینئرنگ کے طلباء نے نومنیشن میں تاخیر کرنے پر محکمہ تعلیم اور وزیر تعلیم کے خلاف ڈائریکٹرآف ایجوکشین کے آفس کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاجی طلباء کا کہنا ہے کہ نومنشین میں تاخیر ہونے سے ہمارامستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایم بی بی ایس اور انجیبئرنگ کی کلاسیں 15 دن پہلے شروع ہے جبکہ محکمہ تعلیم ہمیں ٹرخا رہے ہیں۔ اُنہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نو منشین میں تاخیری حتبے استعمال کرنا اپنے عزیزوں کو نوازے کے  مترادف ہے۔ وزیر تعلیم خواب غفلت میں سویا ہوا ہے۔ نومنیشن پر دستخط نہ ہونا وزیرتعلیم کی نااہلی ہے۔ اگر نومنیشن میں میرٹ کو پامال کیا گیا  تو وہ پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کرنے پر مجبور ہو جاینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button