سیاست

ٹھیکیداروں کی وجہ سے میرے منصوبوں کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے،انجیئیر اسماعیل

گانچھے( محمد علی عالم ) صوبائی وزیر بلدیات انجینئر محمد اسماعیل نے کہا کہ میں اپنے حلقے کے اندر ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا تھا مگر ٹھکیداروں کے کام نہ کرنے کی وجہ سے میرے ترقیاتی کاموں کا فائدہ عوام تک نہ پہنچ سکا۔ میں جہاں بھی جاتا ہوں عوام مجھے شکایت کرتے ہیں کہ میں نے حلقے میں کچھ نہیں کیا ہے حالانکہ میں نے کروڑوں روپے کے پرجیکٹ رکھے تھے۔ جتنا میں نے اپنے دور میں حلقے میں کام کیا وہ کسی نے نہیں کیا.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن کبیر میں آر سی سی پُل کی افتتاح کر کے عوام سے خطاب میں کیاانہوں نے کہا اس پُل کی تعمیر سے عوام کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی۔صوبائی وزیر نے دم سم پاور ہاوس کا بھی دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے بادشمال سے گفتگو کے تین مشین کئی سالوں سے خراب پڑا ہوا ہے اس وقت صرف ایک مشین جل رہا ہے جو 450کلوواٹ بجلی فراہم کر رہی ہے جو 5یونین کونسل کے 15ہزار آبادی کے لئے بجلی دے رہی ہے۔ جس وجہ سے حلقے میں عوام کو طویل ترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات عوام کے ساتھ دھوکا کر رہا ہے۔محکمہ برقیات کا سالانہ بجٹ کروڑوں روپے ہوتے ہیں۔مگر نہیں معلوم کہ وہ بجٹ کہا ں خرچ ہو رہے ہیں؟ ان دنوں سکولوں میں امتحان چل رہا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے طلبہ کو امتحان کی تیاری میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ برقیات کا لوڈشیڈنگ علم دشمن پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں محکمہ برقیات کا ضلع میں کارکردگی صفر ہے اس لئے ان کے سالانہ بجٹ کی انکوائری ہونا چاہئے۔مجھے یہاں آ کر معلوم ہوا کہ دم سم پاور ہاوس کے دو ٹرانسفرمربھی خراب پڑا ہوا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button