گلگت بلتستان
استور میں محکمہ ورکس کے ملازمین کا ہڑتال جاری
استور (سبخان سہیل) استور محکمہ ورکس کے مینٹنس ملازمین کا آج دوسرے روزبھی کام چھوڑ ہڑتال جاری رہا۔ محکمہ ورکس استور کے مینٹینس ملازمین نے محکمہ ورکس استور کے دفتر کے باہر جمع ہو کر اپنا احتجاج ریکاڈ کراتے ہوے کہاکی گلگت بلتستان حکومت ہمارے ساتھ زیادتی کررہی ہے۔ ہم عوام کی خدمت ایک عرصے کررہے ہیں حکومت گلگت بلتستان نے محکمہ برقیات کے تمام ملازمین کو مسقل کیا گیا جبکہ محکمہ ورکس کے ٹوٹل سات ہزار ملازمین ہین ان کو مستقل نہ کرنا انتہائی زیادتی ہے۔ہم اپنے یونین کے کال پر کل تک ہمارا مسلہ حل نہیں کیا گیا تو گلگت کی طرف لانگ مارچ کرینگے۔اور تما دسٹرکوں میں پانی کی لاینیں مکمل بند کرینگے۔اور جب یہ لاینیں بند ہونگے تو مارچ اپیل کے مینے تک مکمل جام ہوگی۔جس کی تمام تر زمہ داری صوبائی حکومت پر عاید ہوگی۔