گلگت بلتستان

جیو نیوز گلگت بلتستان عدلیہ کا میڈیا ٹرائل بند کر دے، یہاں جنگل کا قانون نہیں ہے: جسٹس صاحب خان

گلگت (عبدلرحمان بخاری سے ) گلگت بلتستان کی عدالتوں کامیڈیا ٹرائل بند کیا جائے.  ملک کی دیگر عدالتوں سے یہاں فراہمی انصاف کا نظام بہتر ہے.  گلگت بلتستان میں ،جنگل کا قانون ، نہیں بلکہ یہاں عدلیہ فیڈریشن کے تحت کام کر رہی ہے. اگر ہماری ناک سلامت نہ رہی تو کوئی دوسرا بھی سلامت نہیں ره سکتا. یہ ریمارکس چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج جسٹس صاھب نے منگل کے روز جیو نیوز کے اپیل کی سماعت کرتے ہوے دئیے.  

جسٹس صاھب خان نے کہا کہ اگر یہاں جنگل کا قانون ہے تو اپیل کیوں کی گئی ہے. انہوں نے کہاکہ جیو نیوز گلگت بلتستان کی عدالتوں کے خلاف مہم فوری بند کرے 

دو رکنی بینچ جس میں جسٹس وزیر شکیل بھی تھے نے کہا کہ ملک کے دیگر عدالتوں سے گلگت بلتستان کی عدالتوں کی کارکردگی بہتر ہے. اگر میڈیا ٹرائیل بند نہ کیا گیا تو ایکشن لیا جاسکتاہے. بنچ نے جیو نیوز کی اپیل کو سماعت کے لیے منظور کرلیا.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button