گلگت بلتستان

ساس ولی (نگر) میں کھلی کچہری، مقامی افراد نے مسائل کے انبار لگا دیئے

news
ساس ویلی نگر۔۔ ڈی سی ہنزہ نگر عمران علی سلطان و دیگر ضلع سربراہان ساس ویلی نگر کے عوام کے مسائل سن رہے ہیں۔
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ساس ویلی نگر میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے لگائے گئے کھلی کچری میں مقامی افراد نے اپنے مسائل کے انبار لگا دئے۔ کا ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے ساس ویلی نگر میں عوامی کھلی کچری سے خطاب کرتے ہوئے کہا میر ا اولین ترجی عوام کی مسائل کو سننا اور ان کو حل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔اور عوام کے مسائل کو ان کے دورازے پر ہی حل ہو سکے تاکہ عام و خاص کو ان کا مسلہ بیان کرسکے۔عوامی مسائل تفصیلاً سننے کے بعد انھوں نے کہا کہ دہ ماہ کے عرصے میں میں حل کر نے کی بھر پور کوشش کی جائیگی۔دپٹی کمشنر نے کہا کہ چارج سنھبالنے کے قلیل عرصے میں انھوں نے عوامی مسائل کے حل اور ضلع کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے انقلابی اقادامات اٹھائے ہے جن کے ثمرات بہت جلدعوام کو ملنے شروع ہو جائینگے۔ان میں سے ایک زمین کے معاوضے ہے اب کی بار سرکاری زمین حاصل کریگی اس کا ریٹ ایک کمیٹی مارکٹ ریٹ کے ھساب سے طے کریگیاور اسی حساب سے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ جبکہ پرانے اور پھنسے ہوئے معاوضے کو جلد از جلد حقداروں تک پہنچانے کے لئے ڈی سی افس میں اے سی ایل آر کی سربراہی میں ایک الگ سیل قائم کر لیا گیا ہے۔ جو بہت جلد پرانے معاوضوں کی ادائیگی کے لئے اقدامات کریگی۔ضلع میں پٹواریوں کے بھرتی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ٹسیٹ کا عمل مکمل ہو ا ہے منظوری ملتے ہی اہل افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔ ڈی سی ہنزہ نگر نے کہا ہنزہ نگر میں بجلی کی بحران پر قابوں پانے کے لئے ڈیزل جنریٹر ز کے چلانے کیلئے عوامی نمائندوں ۔ محکمہ اور انتظامیہ پر مشتمل کمیٹی بنائے جائے گی جو شفاف انداز میں تیل کی استعمال کو یقینی بنائے جائیگی۔ڈی سی ہنزہ نگر نے محکمہ لوکل گورنمٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لو کل گورنمنٹ نے اس بار ایسا ترقیاتی پلان بنایا ہے جس کی نظیر نہیں ملتی ان میں بچوں کے لئے پبلک پارکس یونین کونسل کے کیلئے سولر سسٹم ، ضلع کے بڑے بازاروں میں صفائی ستھرائی کے لئے کچرا دان کی تنصیب اور ٹریکٹرز کی خریدری کے علاوہ بنیادی نوعیت کے عوامی منصوبے شامل ہے جس پر اس سے پہلے کبھی سوچا بھی نہیں تھا ۔انھوں نے عوامی مطالبے پر ساس ویلی کے عوام کو ایمبولینس فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔اس سے قبل لائن ڈیپارنمنٹ کے ذمہ داروں نے کھلی کچری میں عوام کے جانب سے کئے جانے والے سولات کا تفصیل سے جوابات بھی دئے گئے۔عوام نے کھلی کچری میں صحت ، تعلیم ، تعمیرات عامہ ، بجلی ، ملازمیتوں کے حوالے سے جذباتی انداز میں اپنے سو؛لات ضلعی انتظامیہ تک پہنچائے۔ اس موقع پر سئینر سرکاری ملازمین ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے بارے میں کہا کہ AGPRافس گلگت بلتستان رشوت کے بغیرکوئی بھی جائز بل پاس نہیں کرتے جو انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔ اگر سرکاری ملازمین کے ساتھ یہ سلوک ہوتو عام عوام ان سے کیا توقع کر سکتی ہے ۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کروائی کہ وہ زاتی اس مسلے کو اٹھائے گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button