سکردو، لاہور میں نابینا افراد پر ہونے والے تشدد کے خلاف قراقرم ڈس ابیلٹی فورم کا احتجاجی مظاہرہ
سکردو ( نامہ نگار)لاہور میں معزوروں کے عالمی دین کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی پر پولیس گردی کے خلا ف سکردو میں معزور افراد کے نمائندہ تنظیم قراقرم ڈیسی ابیلیٹی فورم نے ایک احتجاجی مظاہر ہ پریس کلب سکردو کے سامنے کیا جس میں قراقرم ڈیس ابلیٹی فورم کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے کے دوران معزور افراد نے ہاتھوں میں پہلے کارڈا ٹھا ئے ہوئے تھے جس پر پنجاب پولیس کے خلاف نعرے درج تھے احتجاج کے بعد قراقرم ڈیس ابلیٹی فورم کے صدر سید یوسف شاہ نے قرارداد مذمت پریس کلب سکردو کے صدر محمد حسین آزاد کو پیش کی قراداد میں 3دسمبر کو لاہور میں معزور افراد پر ہونے والے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پنجاپ حکومت سے مطالبہ کی ہے کہ وہ اس واقعے میں ملوث افراد نشاندہی کر کے قرار واقعی سزادی جائے اور ان معزور افراد کے مطالبات کو جلد منظور کر یں ۔