قانون ساز اسمبلی کی مدت مکمل، منتخب قیادت نے عوام سے معافی مانگ لی
اس دوران 31 نکات پر قانون سازی کی گئی اور ایک سو چار قرارداد یں ایوان سے منظور کی گئی جو خطے کی پارلیمانی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ھے
گلگت (عبدالرحمان بخاری) سیلف گورنسنس آڈر 2009 کے تحت وجود میں آنے والی 33 رکنی قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرلی۔ منگل کے روز اسمبلی کے الوداعی اجلاس کے موقع پر ارکان نے فردا فردا ایوان سے خطاب میں اپنی غلطیوں ،کمزوریوں اور روئیوں پر گلگت بلتستان کے عوام سے معافی طلب کی۔
ممبران نے اس توقع کا اظہار کیا کہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام ان کو دوبارہ منتخب کرینگے۔
قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے پانچ سالہ آئینی مدت میں 41 اجلاس منعقد ھوے جو مجموعی طور پر 241 روز تک جاری رہے اس دوران 31 نکات پر قانون سازی کی گئی اور ایک سو چار قرارداد یں ایوان سے منظور کی گئی جو خطے کی پارلیمانی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ھے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اسمبلی کو 45 کروڈ کا بجٹ دیا گیا۔
قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے تحلیل ہونے کے 60 روز میں انتخابات کا انقاد ھونا ھے تاھم موسمی حالات کے پیش نظر یہ التوا کا شکار ہوسکتے ہیں