گلگت بلتستان

متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم سے مشاورت کے لیےکمشنر دیامر ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی قایم

اسلام آباد:  متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی کی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سلطان سکندر راجہ سے گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات،ڈیم سے متعلق تحفظات اور دیگر معاملات کے حوالے سے چیف سیکریٹری کو آگاہ کیا گیا اور اپنے مطالبات پیش کئے اس موقع پر قائد حزب اختلاف حاجی جانباز خان سمیت ڈپٹی کمشنر عثمان احمدبھی موجود تھے اس پر چیف سیکریٹری سلطان سکندر راجہ نے کمشنر دیامر ڈویژن ظفر وقار تاج کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر کے حکم دیا کہ وہ دیامر بھاشہ ڈیم کے متاثرین کمیٹی سے مشاورت کریں اور غوروخوص کے بعد جامع سفارشات مرتب کر لئے جائیں تاکہ تمام معاملات کو آگے بڑھائے جا سکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button