بچوں پر حملہ کرنا شرمناک اور بزدلانہ حرکت ہے، گورنر پیر کرم علیشاہ

گلگت۔(پ۔ر)گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ نے پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اس کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے معصوم بچوں پر حملہ کرنا انتہائی شرمنا ک اور بزدلانہ حرکت ہے اور اس طرح کے دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیئے نئی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں کے ارادوں کو خاک میں ملایا جاسکے ۔

گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ نے سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے طلباء کے جلد صحت یابی کے لیئے دعا کی اور شہید ہونے والے معصوم طلباء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے حق میں فاتح خوانی بھی کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments