گلگت بلتستان

سانحہ پشاور کے خلاف بلتستان میں زبردست احتجاجی مظاہرے، شمعیں روش کیے گئے

سکردو(چیف رپورٹر) سانحہ پشاور پر سکردو کی فضا سو گوار ،سانحہ پشاور اور مظلوم بہتے بچوں کے حق میں شہر بار میں ریلیاں اور شمع جلانے کی تقاریت اور شہر میں تاریخی شٹرڈاون ہرتال تفصیلا ت کے مطابق سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے مظلوم اور نہتے طلباء کے حق میں شہر بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی پبلک سکول کے طلباء اور اساتذ ہ نے سکول سے یاد گار چوک تا ریلی نکالی طلباء ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینزز اُٹھائے ہوئے تھے جن پر طالبان اور دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ اور طلباء نے کہا کہ طالبان ملک کے دشمن ہیں انہوں نے دہشت گردی کی انتہا کر دی نہتے طلباء پر ظلم کے پہاڈ ڈھائے گئے پوری قوم اس ظلم کے خلاف سراپا احتجا ج ہے حکومت اس سانحے میں ملوث نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے ،اس کے بعد ایم ڈبیلو ایم کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی جامع مسجد سکردو سے برآمد ہوئی ریلی کے شرکاء دہشت گردی اور طالبان کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبیلو ایم کے رہنماء آغا علی رضوی نے کہا کہ دہشت گرد اسلام کے دشمن ہیں انہوں نے جس سفاکی سے نہتے اور مظوم طلباء کو قتل کیا اس پر پوری انسانیت شرما رہی ہے دہشت گردی کے نٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آخر دہشت گرد کی ہلاکت تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے پاک فوج بہت جلد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دے گی ۔

RYFFf

سانحہ پشاور اور مظلوم نہتے طلباء اور ان کے والدین سے اظہار یکجہتی کے لیے سکردو کے تمام اہم مقامات پر مختلف تنظیموں کی طرف سے شمع جلانے کی تقاریب ہوئی یاد گار شہداء سکردو میں روندو یوتھ کے زیر اہتمام شمع جلانے کی تقریب ہوئی جس میں نوجوانو ں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی کپٹن (ر)نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اب ہمیں گھروں سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے طالبان کسی طرح کی ہمددری کے مستحق نہیں انہیں پوری طرح کچل دینا چاہے انہوں نے اپنے کاموں کے زریعے پورے اسلام کا چہر ہ مجروع کر دیا واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے پیپلز پارٹی روندو کے رہنماء اقبال دلبر نے کہا ہے دہشت گرد خود کو مسلمان کہتے ہیں لیکن یہ کسی صورت مسلمان نہیں ہو سکتے ملک سے دہشت گردی کے نٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا ،حکومت دہشت گردی کے نٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،تقریب سے بشارت ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان انسانیت کے دشمن ہیں اسلام کو مسخ شدہ چہرہ پیش کرنے کے لیے سامراج نے اس طرح کے گروہ پیدا کر لیے ہیں طالبا ن سامراج کے فالتو کتے ہیں جو دینا میں اسلام کا نام بدنام کر رہے ہیں تقریب سے سول سوسائٹی کے رہنماون نے بھی خطاب کیا اس کے علاوہ عملدار چوک پر ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق دارسی اور سید اجلا ل کی قیادت میں شمع جلانے کی تقریب ہوئی ،یوتھ آف حاجی گام کے زیر اہتمام بھی حاجی گام میں شمع جلانے کی تقریب ہوئی جس میں طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس کے علاوہ مختلف سکولوں میں بھی شمعیں جلانے کی تقاریب ہوئیں ۔اور واقعے میں شہید ہونے والے طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔2day 003

روندو یوتھ فورم کی جانب سے شہدائے پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یاد گار شہدا سکردو شمع روشن کرنے کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ علماء ، دانشور، صحافی اور سیاسی نمائندوں کی کثرتعداد نے شرکت کی۔ اور ان معصوم بے گناہ شہدائے کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی گئی ۔ اس تقریب سے روندو یوتھ فورم کے صدر جاوید حسین ، کپٹن (ر) سکندر علی ، اقبال دلبر ،کا چو امتیاز حیدر ،بشارت ایڈووکیٹ ، عاشق حسین ،انصار مہدی ،وزیر مظفر اور سید علی رضوی نے بھی خطاب کیا اور اس سانحے کی بھر پور انداز میں مذمت کی اور مقررین نے روندو یوتھ فورم کے کاوشوں کو سراہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ بذدلانہ حملہ ہے جس کی جتنا بھی مذمت کی جائے کم ہے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس طرح کے حملوں کو روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اور دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکا ئے تقریب میں دہشت گردی اور طالبان مردہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائیں ۔

تبت بلتستان آٹس کونسل کے تحت سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں بلتستان بھر کے فنکاروں کے علاوہ سیاسی ، سماجی اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جن پر پشاور کے دلخراش واقع کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین ظالموجواب دو خون کا حساب دو بے قصور بے قصور معصوم بچے بے قصور کے نعرے لگا رہے تھے ۔ یادگار چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علی کاظم گولڈن ، فدا حسین کارٹون ، راجہ ذکریا خان ، نثار کھسمن ، اقبال کائنات ، شبیر حسین عبدالمنان ڈار ،رجب علی نے کہا کہ پشاور کے اندرہناک واقعے نے پوری مہذب دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کون جنگ کرنا ہوگی جب تک فیصلہ کون جنگ نہیں ہو گی تب تک دہشت گرد ی کا خاتمہ ممکن نہیں پشاور کے واقعے نے ہر آنکھ اشکبار کر دی ہی۔

2day 001

مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام پشاور میں دہشتگردوں کی جانب سے آرمی پبلک سکول میں وحشیانہ حملے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی حسینی چوک اسکردو سے یاد گار شہداء اسکردو تک نکالی گئی ۔احتجاجی ریلی یادگارشہدا سکردو پر ایک احتجاجی جلسے کی صورت اختیار کر گئی ۔ احتجاجی جلسے سے مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی، شیخ محمد حسن جوہری، سید طاہر موسوی اور آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے صدر عاطف حسین موسوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے سانحہ پشاور کی شدید مزمت کی اور اس المناک واقعہ کو سیکیورٹی اداروں اور حکومت کی ناکامی قرار دیا ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ پشاور دہشتگردوں اور تکفیری مسلح جماعتوں کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر آپریشن نہ کرنے اور دہشتگرد جماعتوں کی حکومتی پشت پناہی کا نتیجہ ہی۔ پاکستان کی موجودہ حکومت اس المناک اور افسوسناک سانحہ کے بعد حق حکمرانی کھوچکی ہی۔ پاکستان آرمی وطن عزیزپاکستان کی سلامتی کے ضامن ہے انہیں دہشتگردوں کے خلاف ملک گھیر بے رحم آپریشن کرنے کی ضرورت ہی۔ یہ مٹھی بھر دہشت گرد جماعت جو نہتے بچوں پر بزدلانہ حملہ کرکے رعب جمانا چاہتی ہے حقیقت میں بہت کمزور اور بزدل ہی۔انکا گھیرا تنگ نہ کیا گیا تو وطن عزیز پاکستان میں عراق جیسی صورتحال بن سکتی ہی۔ اگر ابتدا سے ہی ان بزدلوں، اسلام دشمنوں، پاکستان دشمنوں ، انسانیت دشمنوں کے خلاف پاکستان آرمی اٹھ کھڑی ہوتی تو یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔ دہشتگرد تنظیمیں آستین کے سانپ ہیں جہاں مل جائے ان کے سر کچل دینا ضروری ہے کیونکہ ڈسنا انکی فطرت ہی۔مقررین نے کہا کہ تمام دہشتگرد جماعتیں ضیاء الحق کی منحوس پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور موجودہ وفاقی حکومت اسی آمر طالبان کے بانی دہشتگردوں کے بانی کی گود کا پلا ہی۔ وفاقی حکومت ان دہشتگردوں کے خلاف نہ صرف آہنی ہاتھوں سے نمٹ نہیں سکتی بلکہ ان کے خلاف بیان دیتے ہوئے بھی ہچکچاتی ہی۔ پاک فوج نے وفاقی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن ضرب عضب کا آغاز کر کے بہت اچھا فیصلہ کیا اور نون لیگ اور ان کے ہمنوا کبھی آپریشن کرنے نہیں دیتی بلکہ مذاکرات کا مذاق کرتے رہتی۔ ان تمام دہشتگردوانہ واقعات میں ان تمام سیاسی پارٹیاں بری الذمہ نہیں جنکے سائے میں دہشتگرد جماعتیں پلتی ہیںاور انکی پشت پناہی ہوتی ہیں۔وہ تمام سیاسی جماعتیں جنہوں نے طالبان کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کی تھی انکو کوئی حق نہیں کہ آج اس سانحہ کی مزمت کریں اور ان پارٹیوں کوبھی کوئی حق بولنے کا نہیں جنہوں نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کی اور یہ دہشتگرد ٹولے مضبوط ہوگئی۔ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں اور پاکستان کی حفاظت کے لیے ہم پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ ہیں۔ پاکستان آرمی کو دہشتگردوں کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے اور ملک گھیر آپریشن ناگزیر ہوچکاہی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button