گلگت بلتستان
نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام گھڑی باغ گلگت میں اجتماع، سانحہ پشاور کی مذمت
گلگت(پ۔ر) نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے واقعہ میں شہید ہونے والے معصوم طالب علموں کے یاد میں گھڑی باغ میں شمعیں روشن کی گئیں، جس میں این ایس ایف کے کارکنوں نے شرکت کی ۔نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے مگر حکومت سمیت کوئی اداہ ردہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے. انہوں نے کہاہے کہ پشاور کے سکول میں ہونے والے سانحہ کے بعد اچھے اور برے طالبان کا تفریق ختم کرنا پڑے گا ورنہ پاکستان کے محنت کش عوام اپنے دفاع خود کرنے پر مجبور ہونیگے۔
نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کے کامریڈ واجد،کامریڈ احسان کریم،کامریڈعنایت ابدالی ویگر نے کہا کہ طالبان اسلام کے نام پر بے گناہ لوگوں پر حملہ کرکے سامراجی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنارہے ہیں۔بندوق کے نوک پر اسلام نافذکرنے والے دراصل اسلام کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہاطالبان کو ماضی میں سپورٹ کرنے والے اب اپنے کیے پر پاکستانی عوام سے معافی مانگ لے۔انہوں نے کہا کہ دکھاوے کے اپریشن سے نہیں انسانیت دشمن عناصر کے جڈ مکمل طور سے ختم کرنے کی ضرورت ہیں۔پاکستان میں موجود تمام بنیادپرست اور انسانیت کے دشمن عناصر کی ریاستی سپورٹ بند ہونا چاہیے اور مظلوم اور محنت کشوں کو جینے کا حق دیا جاے۔تعلیمی اداروں کے اندر بنیادپرستی پھیلانے والے عناصر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ فرسودہ نظام تعلیم کے جگہ میں ساہنسی بنیادوں پر تعلیمی نصاب تشکیل دیکر دہشتگردی کو ختم کیا جاسکتاہیں۔ معروف صحافی و انسانی حقوق کے رہنما اسرار الدین اسرار نے کہا کہ اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاے۔پاکستان میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڈاہی جارہی ہیں مگر حکمران ٹس سے مس نہیں۔نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان مطالبہ کرتی ہے کہ بنیاد پرست تعلیمی نصاب کو تبدیل کرکے تعصب سے پاک نصاب بنایا جاے۔