چترالی خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئےبارہ روزہ ککنگ تربیت
چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے روایتی پکوان نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ ان پکوانوں کو جدید طرز پر روشنا س کرانے کیلئے ناردرن سیٹیزن کمیونیٹی بورڈ نے چترال کے خواتین کیلئے 12 روزہ کو کنگ تربیت کا احتتام کیا۔
ان خواتین کو پاکستان کے معروف ماسٹر چیف جن کو آسٹریلیا میں دوسری ایوارڈ 2014 دیا گیا مس گل ناز نے تربیت دی۔ مس گلناز نے آسٹریلیا میں کو کنگ کے مقابلے میں حصہ لیا جن میں دیگر ممالک سے خواتین نے حصہ لیا تھا اور چار ماہ کے تربیت کے بعد اس نے دوسری ایوارڈ حاصل کی ان کی تعلق بھی چترال سے ہے۔
شرکاء کو روایتی کھانوں کے علاوہ کنٹینٹل فوڈ، تھائی فوڈ، چائنیز فوڈ، فاسٹ فوڈ، افغان فوڈ، کشمیری فوڈ اور دیگر قسم کے پکوانوں کے کٹنگ، پیکنگ، کوکنگ وغیرہ کی تربیت دی گئی۔
احتتامی تقریب کے موقع پر سابق صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان مہمان حصوصی تھے جنہوں نے کامیاب شرکاء (خواتین) میں اسناد تقسیم کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے NCCB کے منیجنگ ڈائریکٹر سید ابراہم پیر زادہ نے کہا کہ ا ن کا ادارہ چترال کے لوگوں اور با الحصوص خواتین کی فلاح و بہبود کیلیے محتلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں جن میں اڈلٹ یجوکیشن سنٹرز (تعلیمی بالغان)، خواتین کو محتلف قسم کی دستکاری کی تربیت دینا، ٹراؤٹ مچھلی کی صنعت کو فروغ اور مقامی لوگوں کو اس کی تربیت دینا، کوکنگ کی تربیت، لوگوں کو اسان قسطوں پر پلاٹ اور رہایشی مکان تعمیر کرنے کا اہتمام کرنا شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ این سی سی بی چترال کے دور آفتادہ اور پسماندہ علاقوں میں لوگوں کے فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے اور نیکی کا یہ مشن ہر صورت میں جاری رہے گا۔
چند خواتین نے اظہار حیال کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیت سے ان کو بہت فائدہ ہوا کیونکہ ایک طرف وہ اپنے گھروں کے اندر کم چیزوں سے زیادہ چیزیں بہترین انداز میں پکھا سکتی ہیں اور دوسری طرف ان کو جدید طرز پر پکوان تیار کرنے کی تربیت کے بعد وہ کمر شل بنیادوں پر بھی کام کرسکتی ہیں جن میں محتلف ہاسٹل، دفاتر کو گھر میں کھانا پکھاکر فراہم کرنا شامل ہے اور اس سے ان کی معیشت پر اچھے اثرات پڑ سکتے ہیں۔
رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان نے این سی سی بی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت اچھی اقدام ہے جو چترال کے روایتی پکوانوں کو جدید طرز پر روشناس کرایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ جب وہ صوبائی وزیر تھے تو اپنے رہائش پر تمام وزراء کیلئے چترال کے روایتی کھانوں کا اہتمام کیا تھا جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔
تقریب سے سابق رکن اسمبلی اور این سی سی بی کے چئرمین سعید احمد، مس گل ناز اور رضیہ سلطانہ نے بھی اظہار حیال کیا۔