گلگت بلتستان

گلگت: سردی کی شدت میں اضافہ، معمولات زندگی بری طرح متاثر

temp

گلگت(سید تنویر حسین) گلگت شہر اور مضافات میں سردی کی شدت میں اضافہ نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کئے ہیں ۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری اور نشیبی علاقوں میں شدید ٹھنڈ کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔


بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 12درجہ سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے


دسمبر کے اختتام کے قریب آتے ہی شدید سردی نے گلگت شہر سمیت مضافات میں معمولات زندگی جام کر دی ہے ۔ غذر،سکردو ،گانچھے، ہنزہ سمیت دیگر علاقوں میں برفباری اور پانی کی لائنیں بند ہونے سے علاقہ مکینوں کو پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مکین دور ندی نالوں سے پانی لانے پر مجبور ہے۔

بعض علاقوں میں ندی نالوں میں پانی جمنے کی وجہ سے دیگر علاقوں سے سفری رابطہ کٹ گیا ہے۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 12درجہ سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button