جوٹیال میں پربت کمیونیکشن کے فرنچائز کا افتتاح

parbatگلگت (پ ر) گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں تک جدید ٹیلی مواصلات کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پربت کمیونیکشن گلگت نے جوٹیال میں نئے فرنچائز کا افتتاح کر دیا ۔سیکٹر کمانڈر سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن گلگت بلتستان کرنل سید ہدایت وارث نے مصطفیٰ جمال شہید کمپلیکس جو ٹیال میں واقع پربت کمیونیکشن کے ہیڈ آفس کا افتتاح کر دیا ۔افتتاحی تقریب میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات سعدیہ دانش ،محمد نصیر خان ،سابق ایم ڈی نیٹکو ظفر اقبال ،تحریک جعفریہ گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری محمد علی شیخ ،پربت کمیونیکشن کے چیف ایگزیکٹیو و چیف ایڈیٹر روزنامہ رہبر محمد علی قائد سمیت اعلیٰ سرکاری و سول شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل سید وارث نے فیتہ کاٹ کر پربت کمیونیکشن کے ہیڈ آفس کا افتتاح کر دیا اور ادارے کی کامیابی کیلئے شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ شبیر حکیمی نے دعاکرایا۔ پربت کمیونیکشن گلگت نے گلگت ،غذ ر ،دیامر ،استور اور ہنزہ نگر میں عوام کو ٹیلی مواصلات کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایس سی او کا فرنچائز حاصل کر لیا ہے جس کے تحت آج سے ان اضلاع میں پربت کمیونیکشن کے علاقائی دفاتر اور کسٹمرسنٹرز پر ایس کام بیلنس کارڈز ،انٹرنیٹ کارڈز،سم کنیکشن اور لینڈ لائن کنکشنز کی سہولیات دستیاب ہونگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments