چترال
چترال: سانحہ پشاور کے شہدا کے لئے قرآن خوانی
چترال(بشیر حسین آزاد) گذشتہ روز جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ چترال میں سانحہ پشاور کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی قرآن خوانی کی گئی جسمیں مدرسہ کے طلباء ،اساتذہ کرام اور جمعیت علماء اسلام کی قیادت نے خصوصی شرکت کی۔
سانحہ پشاور کے نونہال شہدا اور عملہ کے لئے دعا کی گئی، لواحقین کے صبرو جمیل و خوشی کی دعا کے ساتھ ساتھ مملکت اسلامیہ پاکستان کی سلامتی وحفاظت کے لئے بھی خصوصی دعا ئیں مانگی گئی۔
آخر میں امیر جمعیت علماء اسلام ضلع چترال قاری عبدالرحمن قریشی اور ڈسٹرکٹ خطیب چترال فضل مولا نے حاضرین سے خطاب بھی کیا۔