گلگت بلتستان

گانچھےمیں گندم کا کوئی بحران نہیں: ڈپٹی کمشنر میر وقار احمد

گانچھے( محمد علی عالم) ڈپٹی کمشنر میر وقار احمد نے کہا ہے کہ ضلع میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے۔ پاسکو کی جانب سے گلگت بلتستان کو گندم کی فراہمی روکنے پر ضلعی انتظامیہ نے عارضی طور پر ڈپوز کے لئے گندم کی فراہمی بندکی تھی۔ پاسکو کی جانب سے فراہمی بحال کرنے پر انتظامیہ نے بھی عوام کو گندم دینا شروع کیا ہے۔


سیاسی لوگ الیکشن قریب آتے ہی سیاست چمکانے کے لئے مختلف ایشوز پیدا کر کے عوام کو سڑکوں پر لا رہے ہیں۔


عوام سیاسی لوگوں کی باتوں میں آ کر احتجاج کرنے کی بجا ئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ سیاسی لوگ الیکشن قریب آتے ہی سیاست چمکانے کے لئے مختلف ایشوز پیدا کر کے عوام کو سڑکوں پر لا رہے ہیں۔ کچھ علاقوں میں گندم پہنچانے میں تاخیرہوا ہے تاہم ان علاقوں میں بھی بہت جلد گندم پہنچا دیا جائے گا۔ جہاں جہاں گندم کی قلت ہے وہاں پر ہم گندم پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بالائی علاقوں میں جہاں برف باری کے بعد روڑ بند ہوتا ہے وہاں پر گندم اور ادویات ذخیرہ کر لیا گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button