گلگت بلتستان

مرکزی ہنزہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ عروج پر، دو دنوں میں چار گھنٹے بجلی دی جاتی ہے

ہنزہ نگر(بیورو رپورٹ) محکمہ برقیات ہنزہ نگر کے ملازمین کی من مانیاں عروج پر۔ چھاپے مارنے کے بہانے کئی غریب گھرانوں کے لائنیں کاٹ کر ہزاروں روپے کی تار ضبط کرنا شروع کیا ہے جبکہ محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام ان کی کارکردگی سے متاثر ہے اور غریب عوام روازنہ کے بنیاد پر رو تے ہوئے کبھی سیاسی نمائدوں کے پیچھے تو کبھی میڈیا کے نمائدوں کے سامنے اپنے بے بسی کا اظہار کرتے ہے ۔عوام کی جانب سے ان کی اس کاروائی پر اظہار برہمی کرنے کے علاوہ بھر پور مذمت کرتے ہی۔ عوامی حلقوں کی جانب سے محکمہ برقیات کے ان غنڈوں کے خلاف سراپا احتجاج کے علاوہ محکمہ برقیات کے حکام کے خلاف بھی عوام شاہراہوں پر نکل کر بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔عوامی حلقوں کی جانب سے میڈ یا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص بجلی کی چور یا دیگر کسی بھی خلاف قانون میں ملوث پایا جاتا ہے تو پہلے اور دوسری دفعہ بھی وارننگ  دی جائے تاکہ عوام اپنے غلطی کو ٹھیک کر سکے ۔ لیکن اس کے برعکس ان کی کاروائاں عروج  جب چاہیے غریب عوام ہزاروں روپے مالیت کی تار بغیر وارننگ دیئے بغیر گھر کے مالک کو رولاتے ہوئے تار کو ضبط کرکے لے جاتے ہے  اور اس تار کا پتا ہی نہیں چلتا ہے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ برقیات کے ان غیر قانونی حرکتوں کو لگام دی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیدا نہ ہو۔عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے عوام کو ہر 48 گھنٹے کے بعد صرف عوام کو 4گھنٹے کے لئے بجلی ملتی ہے اور تاجب اس  بات کہ ہے کہ محکمہ برقیات کے لائین قسم کی چھاپے مار رہی ہے جہاں پر بجلی عوام کو میسر ہی نہیں ہ محکمہ برقیات ہنزہ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جو کہ عوام کے ساتھ ناانصافی کے علاوہ کچھ بھی نہیں.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button