گلگت بلتستان

گلگت شہرمیں ایلیٹ فورس کے اہلکار موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ میں مصروف، ایک نوجوان گرفتار

IMG_4145

گلگت( فرمان کریم) آج شہر میں امن امان کو برقرار رکھنے کے لئے اہلیٹ فورس کے اہلکاروں نے مرکزی شاہراہوں پر ناکہ لگا کر موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی اور کاغذات کی چھان بین کی۔ اتوار کے روز محکمہ پولیس کے اہلیٹ فورس نے گھڑی باغ میں ناکہ لگا کر موٹر سایئکل سواروں کے کاغذات چیک کئے۔ دوران چیکنگ ایک موٹر سایئکل پر سوار دو افراد کو چیک کرنے پر روکا گیا تو دونوں نوجوانوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اوراہلکاروں کو دھمکی دی.  جس پر پولیس اہلکاروں نے مذکورہ لڑکے کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button