چترال:آپریشن ضرب عضب میں شہید نائیک سہیل احمد فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
چترال (گل حماد فاروقی) وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے نائیک سہیل احمد ولد نیاز احمد ک آبائی علاقے گہتک دنین میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہید کے قبر پر قومی پرچم لہرایا گیا جبکہ چترال سکاوٹس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
سہیل احمد کی منگنی ہوئی تھی اور اس سال اپریل میں اس کی شادی کا پروگرام تھا ۔
چترال سکاوٹس کے ایکٹنگ کمانڈنٹ لفٹننٹ کرنل محمد طاہر نے شہید کے آحری رسومات میں شرکت کی۔
سہیل احمد شہید کا نماز جنازہ قاری شبیر پیش امام شاہی مسجد چترال نے ادا کی جس میں سول و فوجی افسران کے علاوہ کثیر تعداد میں تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ان کی جسد خاکی کو سپرد خاک کرتے وقت ان کے چاچا صٖفت ذرین نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر ان کے ورثاء سے بات کرتے ہوئے کرنل طاہر نے کہا کہ شہید کبھی مرتے نہیں بلکہ وہ زندہ ہیں۔اس موقع پر شہید کے چاچا چئیرمین صفت ذرین نے کہا کہ شہید نے اپنے دوستوں کو کہہ دیا تھا کہ ایک دن میرے قبر پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا جائے گا اور آج ان کی یہ تمنا پوری ہوئی۔ ان کے بڑے چاچا حاجی عید الحسین نے کہا کہ ہمیں سہیل احمد پر فخر ہے کہ انہوں ںے وطن کی حاطر اپنی جان قربان کردی اور ہم اس دھرتی کیلئے ایسے ہزار فرزندوں کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔