معروف صحافی گل حماد فاروقی کے خلاف انتقامی کاروائی بند کی جائیں، تحریک حقوق عوام مستوج
چترال(نامہ نگار) تحریک حقوق عوام مستوج، بونی کا ایک ہنگامی اجلاس تحریک حقوق عوام کے دفتر بمقام وزیر احمد مارکیٹ منعقد ہوا جس کی صدارت نائب صدر رحمت سلام نے کی۔ اجلاس میں تحریک حقوق عوام کے اراکین نے بھی کثیر تعداد میں شر کت کی۔
اجلاس میں عوام کے شکایت پرمعروف صحافی گل حماد فاروقی پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کوریج کے دوران جسمانی تشدد اور پولیس کی جانب سے FIR درج کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔
اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے وزیر اعلی خیبر پحتون خواہ، انسپکٹر جنرل آف پولیس اور عدلیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ گل حماد فاروقی کے حلاف ایف آئی آر کاٹنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
اجلاس میں قراردیا گیا کہ فاروقی ایک بے باک، نڈر اور علاقے کے مسائل سے باخبر صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے کے عوامی مسائل کی رپورٹنگ کرنے اور صحیح صورت حال سامنے لانے میں قابل قدر خدمات انجام دیتے آئے ہیں۔ان کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے سے یہ بات واضح ہوگیا ہے کہ ضلع میں موجود ایک عوامی دفتر میں صحافت جیسے معزز پیشے سے وابستہ ایک سینئر صحافی کے ساتھ اگر یہ سلوک ہوسکتا ہے تو اس دفتر میں کام پڑنے پر بے چارے اور غریب لوگوں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی کا یہ فرض منصبی ہے کہ عوامی شکایات پر مبنی رپورٹنگ کرے اور ان مسائل کو میڈیا کے ذریعے حکمرانوں کے نوٹس میں لائے مگر ایسے صحافتی کو کام سے روکا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
تحریک حقوق عوام اور چترال کے سیاسی اور سماجی طبقہ فکر ضلعی انتظامیہ سے متفقہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کرتے ہیں کہ فاروقی کے خلاف FIR کو فوراًختم کرکے اس پر تشدد کرنے والے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے BISP دفتر کے عملہ کے حلاف فوری کاروائی کی جائیں۔انہوں نےخبردار کیا کہ اگر صحافی کےخلاف اس قسم کے انتقامانہ کاروائی نہ روکی گئی تو عوام ان کے حق میں سڑکوں پر نکل آئیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ صحافی صرف ایک کال پر ضلع کے کسی بھی کونے میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے رضاکارانہ طور پر پہنچ جاتا ہے اور ان کی خدمات کو ضلع بھر کے لوگ نہایت قدر کی نگاہ سے دیکتھے ہیں۔